کوویڈ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ، بھوپال اور اندور میں 17 مارچ سے رات کے کرفیو کا نفاذ

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

کوویڈ متاثرین کی تعداد میں اضافہ،بھوپال اوراندور میں17 مارچ سے رات کے کرفیو کا نفاذ

بھوپال : 16۔مارچ (ایجنسیز/سحرنیوزڈیسک)
مدھیہ پردیش حکومت نے کوویڈ متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کی غرض سے کل 17 مارچ سے مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال اور اندور میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

File Photo Of Bhopal, Credit : India TV

کیونکہ بھوپال اوراندور میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کل پیر 15 مارچ کو کو بھوپال میں 199 افراد کوویڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔

ساتھ ہی مہاراشٹرا سے مدھیہ پردیش آنیوالوں کی تھرمل اسکریننگ جاری رکھی جائے گی اور انہیں ایک ہفتہ طویل قورنطین میں رہنا ہوگا
جبکہ ریاست مدھیہ پردیش کے 8 شہروں میں کرفیو جیسی صورتحال نہیں ہوگی لیکن بازار رات دس بجے تک بند کرنے ہونگے ان شہروں میں گوالیار، اُجین، رتلام، چھندواڑہ، جبلپور، برہان پور، بیتول اور خارگون شامل ہیں۔

Picture Courtesy: Bhopal Facebook Page

حکومت کی جانب سے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر احتجاج اور جلوسوں پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں اب تک جو عوامی تقریبات والے مقامات بند رکھے گئے تھےان میں کسی بھی تقریب کے انعقاد کے لیے مقامی انتظامیہ سے قبل ازیں اجازت لینا لازمی ہوگا اور ایسی کسی بھی تقریب میں 200 سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔

اسی طرح کسی بھی سیاسی ، ثقافتی ، معاشرتی ، مذہبی ، تفریحی اور تعلیمی پروگراموں کے لیے رات 10.30 بجے کے بعد اجازت نہیں ہوگی۔ نیز کسی نمائش اور میلوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

جبکہ کچھ خاص پروگراموں کے انعقاد کی اجازت صرف خصوصی شرائط کے تحت ہی دی جائے گی اوراس وقت جن نمائشوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ان میں کوویڈ سے تحفظ کیلئے کےجاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔