بیدر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا دھاوا، 91.5 کلونشیلی ادویہ اور 62 لاکھ روپئے ضبط،پانچ گرفتار

بیدر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا دھاوا
91.5 کلونشیلی ادویہ اور 62 لاکھ روپئے ضبط،پانچ گرفتار

حیدرآباد/بیدر: 26جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

کرناٹک کے بیدر کے کولارصنعتی علاقہ میں حیدرآباد اور بنگلور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) یونٹ کی مشترکہ کارروائی میں الپراجولیم نامی نشیلی دواء کی غیرقانونی طریقہ سے تیاری اور منتقلی میں مصروف ایک صنعت پر دھاوا منظم کرتے ہوئے ایک منی ٹرک سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویہ اور نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔

اس دھاوے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے 91.5 کلو ” الپراجولیم” نامی نشیلی ادویہ ضبط کی ہےجس کی قیمت دو کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔

اس کے فوری بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی مشترکہ ٹیم نے اندو ڈرگس پرائیویٹ لمیٹیڈ بیدر نامی اس فیکٹری کی تلاشی لی تو مشنری سے اس نشیلی اشیاء کا پاؤڈر  دستیاب ہوا جس میں پتہ چلا کہ یہ نشیلی ادویہ اسی فیکٹری میں تیار کی گئی ہے۔

بعدازاں این سی بی کے عہدیداروں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے صنعت کار این وی ریڈی کے مکان پر دھاوا منظم کرتے ہوئے وہاں سے 62 لاکھ روپئے کی نقد رقم ضبط کرلی عہدیداروں کو شبہ ہے کہ یہ رقم اسی منشیات کی غیر قانونی تیاری اور فروخت سے حاصل کی ہوئی ہے!

اس ریاکٹ کے اصل سرغنہ ایس۔بھاسکرا اور کیمیائی ماہر وائی وی ریڈی جنہوں نے یہ نشیلی ادویہ اندو ڈرگس کمپنی میں تیار کی تھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم این سی بی کی ٹیم نے ان کا تیز رفتار تعاقب کرتے ہوئے انہیں پکڑلیا۔

اس معاملہ پانچ افراد ایس۔بھاسکر ، وائی وی ریڈی، ایس۔مینن، امرت اور این وی ریڈی کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان منشیات کو تلنگانہ میں پھیلانا تھا!! نارکوٹکس کنٹرول بیورو اس سلسلہ میں مزیدتحقیقات میں مصروف ہے۔