پی آرٹی یو ٹیچرس یونین کے ریاستی وفد کی چیف منسٹر کے سی آرسے ملاقات
اسکولس کی کشادگی کے فیصلے کو ملتوی کرنے اور آن لائن کلاسیس چلانے کیلئے نمائندگی
حیدرآباد :26۔جون(سحرنیوز ڈاٹ کام)
پروگریسیو ری کگنائزڈ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ ( پی آرٹی یو ٹی ایس) کے ایک ریاستی سطح کے وفد نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی۔اس وفد کی اس ملاقات کے موقع پر وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی،ارکان قانون ساز کونسل کاٹے پلی جناردھن ریڈی اورکورا رگھووتم ریڈی بھی موجود تھے۔
ఉపాధ్యాయ సమస్యలు పరిష్కరించాలని కోరుతూ పీఆర్ టీయూ – టీఎస్ నాయకులు ఇవాళ ప్రగతి భవన్ లో ముఖ్యమంత్రి శ్రీ కె. చంద్రశేఖర్ రావును కలిసి వినతి పత్రం సమర్పించారు. కొత్త జిల్లాల ప్రాతిపదికన క్యాడర్ విభజన పూర్తి చేసి పదోన్నతులు, బదిలీల ప్రక్రియ ప్రారంభించాలని వారు కోరారు. pic.twitter.com/thbI20Xnfn
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) June 26, 2021
ریاستی صدر پی آرٹی یو ٹی ایس پنگلی شری پال ریڈی ،جنرل سیکریٹری بیرلی کملاکر راؤ کے علاوہ دیگر پر مشتمل اس وفد نے چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ کو پیش کی گئی اپنی یادداشت میں حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر ریاست میں یکم جولائی سے تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی کے حکومت کے فیصلہ کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے اور آن لائن کلاسیس کا ہی نظم کیا جائے ساتھ ہی 50 فیصد ٹیچرس کی حاضری کی ہدایت دی جائے۔
అలాగే, కరోనా పరిస్థితుల నేపథ్యంలో పాఠశాలల పున: ప్రారంభాన్ని తాత్కాలికంగా వాయిదా వేయాలని, ఆన్ లైన్ లోనే విద్యా బోధన కొనసాగించాలని, 50 శాతం ఉపాధ్యాయులు హాజరయ్యేలా ఆదేశించాలని వారు సీఎంకు విన్నవించారు.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) June 26, 2021
اس موقع پر پروگریسیوری کگنائزڈٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ ( پی آرٹی یو ٹی ایس) کے وفد نے چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ سے مطالبہ کیا کہ ٹیچرس کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے اور ساتھ ہی جدید اضلاع کی تشکیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیڈر کی تشکیل کی بنیاد پرٹیچرس کو ترقی اور ان کے تبادلوں کے عمل کا آغاز کیا جائے۔
اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے ٹیچرس تنظیم کے اس نمائندہ وفد کومثبت تیقن دیا کہ ٹیچرس کے تمام مسائل کے حل ، ترقی اور تبادلوں کے عمل پر جلد ہی آغاز کیا جائے گا۔
دوسری جانب ریاستی حکومت اور چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ کی جانب سے اب تک یکم جولائی سے تعلیمی اداروں کی کشادگی،اسکولس،کالجس کے اؤقات کار،طلبہ اور ٹیچرس کی حاضری پرمشتمل شیڈول سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا ہے!!