ٹوئٹر نے مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد کا اکاؤنٹ ایک گھنٹہ تک بلاک کردیا
نئی دہلی:25۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
سوشیل میڈیاکے مشہور مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے آج مرکزی وزیر انفارمیشن وٹیکنالوجی روی شنکر پرساد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک گھنٹہ تک بلاک کردیا بعد ازاں انہیں اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی اجازت دی۔
Friends! Something highly peculiar happened today. Twitter denied access to my account for almost an hour on the alleged ground that there was a violation of the Digital Millennium Copyright Act of the USA and subsequently they allowed me to access the account. pic.twitter.com/WspPmor9Su
— Ravi Shankar Prasad (Modi ka Parivar) (@rsprasad) June 25, 2021
اس سلسلہ میں اپنے ایک ٹوئٹ میں مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے لکھا ہے کہ ٹوئٹر نے زائد از ایک گھنٹہ تک انہیں ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی سے روکے رکھا بعدازاں اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی ۔ٹوئٹر نے اپنے پیغام میں مرکزی وزیر کو بتایا کہ ان کی جانب سے امریکن ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ کی خلا ف ورزی ہوئی ہے ۔
مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹوئٹر کا یہ اقدام مرکزی حکومت کی جانب سے جاری سال جاری کردہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے رہنمایانہ قواعد 2021ء کے ضابطہ 4(8) کی صریح خلاف ورزی ہے کیونکہ وہ مجھے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی سے روکنے سے قبل مجھے پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے کسی بھی نیوز چینل یا اینکرکی جانب سے سوشیل میڈیا پر میری جانب سے پوسٹ کیے گئے میرے انٹرویوز کے نیوزکلپس پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
ساتھ ہی مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان پاس کسی بھی پلیٹ فارم کے جدید آئی ٹی قواعد کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر اور مرکزی حکومت کے درمیان جدید آئی ٹی پالیسی کے معاملہ میں ثالثی کا دؤر جاری ہے۔جدید آئی ٹی قواعد کے تحت کسی بھی سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کیلئے لازمی ہوگا کہ 50 لاکھ صارفین پر ایک شکایتی عہدیدار،ایک نوڈل آفیسراور ایک چیف تعمیل عہدیدار کا تقرر کرنا لازمی ہوگا جن کی رہائش ہندوستان میں ہی ہو۔