رکن اسمبلی نارائن پیٹ راجندر ریڈی کی اہلیہ کے ساتھ
درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اجمیر میں حاضری، چادر گل پیش

نارائن پیٹ : 01 / اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ نمائندہ)
رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے کل 31 مارچ کو اپنی اہلیہ محترمہ سواتی ریڈی اور بی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائدین کے ساتھ ملک کی مشہور و معروف درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ، اجمیر شریف میں حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس۔راجندر ریڈی نے درگاہ شریف کی زیارت کے بعد کہا کہ انہوں نےملک اور ریاست تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری،قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کی مزید مضبوطی کے علاوہ چیف منسٹر تلنگانہ و قومی صدر بھارت راشٹرا سمیتی ( بی آر ایس) کے۔چندراشیکھر راؤ اور ان کے افراد خاندان بشمول ان کے فرزند و ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم نسق وصنعت کے۔تارک راماراؤ،چیف منسٹر کی دختر و رکن قانون ساز کونسل کے۔کویتا کی بہتر صحت کے ساتھ طویل عمر کے لیے دعاء کی۔
رکن اسمبلی ایس۔راجندر ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ کی قومی سیاست میں بھی فقیدالمثال کامیابی کےلیے انہوں نے دعاء کی تاکہ ملک کے کسان،اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو بھی ان تمام اسکیمات کےفوائد حاصل ہوں جوکہ ریاست تلنگانہ میں حاصل ہو رہے ہیں۔
رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس۔راجندرریڈی نے بتایاکہ چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ کی مدبرانہ قیادت میں ریاست تلنگانہ بالخصوص حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ ضلع میں امن و امان کی برقراری،قومی یکجہتی کے مزید فروغ کے علاوہ عوام کی مزیدتعلیمی،معاشی اور سماجی ترقی کے بشمول ریاست تلنگانہ اور حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی مزید ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی دعاء کی۔

رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس۔راجندر ریڈی اور ان کی اہلیہ محترمہ سواتی ریڈی کے دورہ اجمیر شریف کے موقع پر بی آر ایس نارائن پیٹ کے اقلیتی قائدین محمدمحمود انصاری،محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس، تاج الدین ٹنگلی،دستگیر چاند،محمد تقی موذن،ریاض الدین رنگریز،محمد چاند پاشاہ ذی ٹیکس اور دیگر قائدین شریک تھے۔


