ناگپور میں کوویڈمتاثرین کی تعداد میں اضافہ،15 تا 21 مارچ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
ممبئی :11۔مارچ (سحرنیوز ڈاٹ کام)
مہاراشٹرا حکومت نے ناگپور میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں دوبارہ بڑے پیمانے میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ایک ہفتہ طویل مکمل لاک ڈاؤن کو ناگزیر قراردیا ہے۔تاہم اشیائے ضروریہ ، دودھ ، ادویات اور ترکاری و سبزی کی دُکانات کواس لاک ڈاؤن کے دؤران کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے دیگر مقاماپ پر بھی بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا ہے۔یاد رہے کہ ناگپور میں 24 گھنٹوں کے دؤران 1,800 کوویڈ کیس درج ہوئے ہیں۔
کوویڈی ویکسین لینے کے بعد آج چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر ادھو ٹھاکرے نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ریاست کے دیگر شہروں میں کوویڈ متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ناگپور میں پولیس کمشنریٹ کے دائرہ میں موجود تمام علاقوں میں 15 مارچ تا 21 مارچ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں چند دن قبل جنتا سحر کرفیو کے نفاذ اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے
یاد رہے کہ مہاراشٹرا میں کوویڈ وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے دؤران روزآنہ 13,659 کیس درج ہورہے ہیں جو کہ پورے ملک میں ریکارڈ ہونے والے کیس کا 60 فیصد ہے اور بد قسمتی سے مہاراشٹرا ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد سےسب سے زیادہ لوگ کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے مقامی انتظامیہ پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ حالات کے حساب سے اپنی جانب سے سخت اقدامات ، رات کا کرفیو ، جزوی لاک ڈاون سمیت دیگر ممکنہ فیصلے کریں ۔
مرکزی محکمہ صحت کے بموجب مہاراشٹرا ، کرناٹک ، پنجاب ، گجرات ،کیرالا اور ٹاملناڈو ایسی ریاستیں ہیں جہاں مسلسل کوویڈ متاثرین کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہےان سحرریاستوں میں 24 گھنٹوں کے دؤران ملک کی دیگر ریاستوں کی بہ نسبت 85.91 فیصد کوویڈ کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ۔جبکہ اندرون 24 گھنٹے ملک میں جملہ 22,854 کوویڈ کیس ریکارڈ ہوئے ہیں جو کہ دوماہ کے دؤران سے زیادہ ہیں۔
جبکہ ملک میں آج تک 1,12,85,561 افراد کوویڈ سے متاثر ہوچکے ہیں۔
وہیں آج 11 مارچ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کوویڈ کو ایک وباء قراردئیے جانے کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
یہاں یہ تذکرہ سحرغیر ضروری نہ ہوگا کہ مہاراشٹرا میں اب تک 22,52,057 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 52,610 کی موت واقع ہوچکی ہے