مسلمانانِ تلنگانہ نماز عید اپنے اپنے مکانات میں اداکریں :بیرسٹر اسدالدین اویسی

مسلمانانِ تلنگانہ نماز عید اپنے اپنے مکانات میں اداکریں :بیرسٹر اسدالدین اویسی

حیدرآباد : 12۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن پارلیمان حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج سوشیل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلمانان ِ تلنگانہ کومشورہ دیا ہے کہ وہ نمازِ عیدالفطر اپنے اپنے مکانات میں ادا کریں اور محلہ جات کی مساجد میں اجتماعی نماز عید کا اہتمام نہ کریں۔

اس سلسلہ میں رکن پارلیمان حیدرآباد و صدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلہ میں ” ویبی نار ” کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مفتیان کرام، علماء کرام اور اضلاع کے دیگر علماءکرام اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

جن میں مولانامفتی خلیل احمدصاحب، کارگزار جنرل سیکریٹری مسلم پرسنل بورڈ مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صاحب اور صدر آل انڈیا صفا بیت المال مفتی غیاث احمد رشادی صاحب اور دیگر شامل ہوئے۔

جس میں متفقہ طورپر فیصلہ لیا گیا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج 12 مئی سے ریاست میں جو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس کے تحت حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او میں کہا گیا ہے کہ تمام مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہیں بند رہیں گی۔

رکن پارلیمان حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مسلمانان تلنگانہ سے گزارش کی ہے کہ وہ عیدالفطر کی نماز اپنے اپنے مکانات میں ادا کریں۔

رکن پارلیمان حیدرآباد وصدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کا ویڈیو پیغام:

انہوں نے کہا کہ مقامی مساجد میں تین تا چار مسجد کے خدمت گزار عید کی نما ز ادا کریں گے کیونکہ ہم مساجد کو کسی بھی صورت ویران نہیں چھوڑسکتے۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ریاستی وزیر داخلہ جناب محمدمحمود علی کو بھی واقف کروادیا گیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ بھی ریاستی ڈی جی پی ایم۔مہندرریڈی سے بات کرچکے ہیں۔

رکن پارلیمان حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ مسلمان ریاست میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں ۔ کوویڈ قواعد پر بھی مکمل عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ کا خاص دھیان رکھیں ۔
بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ شروع سے ہی لاک ڈاؤن کے خلاف رہے ہیںلیکن ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے اور حکومت نے جی او بھی جاری کردیا ہے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ مفتیان کرام کی رہنمائی کے تحت مسلمان عید کے دن چاشت یا اشراق کی نماز پڑھ لیں اور گھر میں کوئی قابل ہے تو وہ عید کاخطبہ بھی دے لیں۔
رکن پارلیمان حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہا کہ مسلمان کثرت سے دعاء کریں۔ ڈرنے یا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے دعاء کی کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ اس کوویڈ کی وباء سے پورے ملک اور ریاست تلنگانہ سمیت ساری انسانیت کو اس وباء سے چھٹکارا دلادے۔