مرکزی ،تلنگانہ اورآندھرائی حکومتیں دلت طبقات کو مزید پسماندہ بنانے میں مصروف

Uncategorized

مرکزی،تلنگانہ اورآندھرائی حکومتیں دلت طبقات کو مزید پسماندہ بنانے میں مصروف
صدر ایم آرپی ایس مند اکرشنا مادیگا کا تانڈور میں جلسہ سے خطاب ، وزیراعلیٰ کے سی آر پر سخت تنقید

تانڈور/ 21۔ جنوری (سحرنیوز)  مسٹر مندا کرشنا مادیگا بانی صدر مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی نے الزام عائد کیا ہیکہ کہ مرکزی اور دونوں تلگوریاستوں اآندھرا پردیش اور تلنگانہ کی حکومتیں دلت طبقات کے حقوق کو ختم کرتے ہوئے انہیں مزید پسماندہ بنانے میں مصروف ہیں وہ آج شام گگرانی گارڈنس میں ایم آرپی ایس کے اہم قائدین اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ 7؍جولائی 1994ء کو دلت طبقات کیلئے تحفظات کی غرض سے ایم آرپی ایس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور جدوجہد کے ذریعہ تحفظات بھی حاصل کیے گئے تاہم انہیں منسوخ کروانے کی غرض سے مالا طبقہ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکرناانصافی کرتے ہوئے منسوخ کروایا تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2004ء سے تمام سیاسی جماعتیں اس جدوجہد کی تائید تو کررہی ہیں لیکن کوئی ایک جماعت بھی اس معاملہ میں دلتوں کیساتھ مخلص نہیں ہے کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے مندا کرشنا مادیگا نے کہا کہ اس وقت مرکز اور ریاست میں کانگریس کی حکومتیں رہنے کے باوجود ایس سی طبقات کی زمرہ بندی کے معاملہ کو مکمل طورپر نظر انداز کردیا تھاوہیں چندرابابو نائیڈو نے مادیگا طبقہ کو استعمال کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرلیا لیکن وہ بھی انہیں دھوکہ دیکر غرق ہوگئے انہوں نے وزیر اعلیٰ آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی پر الزام عائد کیا کہ جب وہ اقتدار پر نہیں تھے ایس سی طبقات کی زمرہ بندی بندی کی تائید میں تھے لیکن اقتدار حاصل کرتے ہی وہ بھی اپنا وعدہ بھول گئے ۔ مندا کرشنامادیگا نے اپنے خطاب میں بی جے پی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدارحاصل ہونے کے بعد 100؍دن میں تحفظات کی زمرہ بندی کی جائے گی تاہم سات سال بعد بھی اس وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا بانی و صدر مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی( ایم آرپی ایس ) مندا کرشنا مادیگا نے کہا کہ ایم آرپی ایس نے علحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد دلت فرد کو وزیر اعلیٰ بنانے،دلتوں کو تین ایکڑ اراضی اور مکانات کا اعلان کیا تھا تاہم آج تک وزیر اعلیٰ کے سی آر دلتوں کو قدم قدم پر دھوکہ دینے میں مصروف ہیں اسی طرح صحافیوں کیساتھ بھی ناانصافی کی جارہی ہے مندا کرشنا مادیگا نے الزام عائد کیا کہ سارے ملک میں ہنگامہ مچانے والے پرینکا ریڈی عصمت ریزی و قتل کے معاملہ میں بھی جانبداری سے کام لیا گیا تھا مندا کرشنا مادیگا نے الزام عائد کیا کہ دونوں تلگو ریاستوں کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے دلت طبقات کیساتھ سوتیلانہ سلوک کرتے ہوئے انہیں دبایا جارہا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ایس سی زمرہ بندی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اس جلسہ میں ایم آرپی ایس کے قومی قائد راؤگلا بابومادیگا،ضلعی کوآڈنیٹرپی۔آنند مادیگا ،ضلع کے سینئرقائدین پی۔آنند کمارمادیگا،خاتون قائدین اناپورنا،سورنا،ضلعی قائدایم ایس ایف ملک ارجن،سی آئی ٹی یو قائد سرینواس،بی سی سنگھم قائدین سید شکورکے علاوہ مختلف منڈلات کے انچارج اور پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے