بنگلور کے کئی مقامات پر عجیب و غریب آوازیں،دروازے اور کھڑکیاں ہلنے لگیں،سرکاری طورپر زلزلہ کی کوئی تصدیق نہیں

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

بنگلور کے کئی مقامات پر عجیب و غریب آوازیں،دروازے اور کھڑکیاں ہلنے لگیں

سرکاری طورپر زلزلہ کی کوئی تصدیق نہیں ،خوفزدہ عوام اپنے مکانات سے باہر نکل آئے

بنگلور:2۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

بنگلور کے کئی مقامات پر آج دوپہر عجیب و غریب بھاری آوازوں سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا بالخصوص بنگلور شہر کے کئی مقامات پر عجیب و غریب آوازوں کے ساتھ مکانات کی کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگے جس کے بعد خوفزدہ عوام اس کو زلزلہ کے جھٹکے سمجھ کر اپنے مکانات سے باہر نکل آئے لیکن باہر کا منظر جوں کا توں تھا عوام خود سمجھ نہیں پائے کہ یہ آوازیں کیسی تھیں۔

آج جمعہ کی دوپہر12.30بجے بنگلور میں یہ خوفناک آوازیں سنی گئیں جس سے کئی مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ایچ ایس آر لے آؤٹ، مہادیوپور، سلک بورڈ،مڈی والا، بومنا ہلی، کوتا نور، آگرا،ہولی ماؤ،انیکل،پدمنا نابھا ناگراور دیگر مقامات پر یہ خوفناک اور عجیب و غریب آوازیں سنی گئیں۔ان آوازوں کی وجوہات کا پولیس پتہ لگارہی ہے۔

دوسری جانب سوشیل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ جے پی نگر،ارزاپور،بنسن ٹاؤن، اولسور،اسرو لے آؤٹ،ایچ آر ایس آر لے آؤٹ اور ایسٹ اور ساؤتھ بنگلور کے علاقوں میں ایسی عجیب و غریب آوازیں آتی رہتی ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہِ مئی میں بھی ایسی ہی زبردست آوازوں نے بنگلور کے عوام کو پریشان کیا تھا تاہم اس وقت ہندوستان ایرو ناٹیکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے وضاحت کی تھی کہ سکھوئی جنگی طیارہ کے اُران بھرنے کے دؤران ایسی زبردست آواز آئی تھی۔

اسی دؤران سحرنیوزڈاٹ کام کے نمائندہ خصوصی بنگلور نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں انڈین ایرفورس اور ہندوستان ایرو ناٹیکس لمیٹیڈ  کی جانب سے ان آوازاں کے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے۔

ان آوازوں کی اطلاعات کے بعد پبلک ریلیشن آفیسر انڈین ایرفورس (آئی اے ایف) بنگلور نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے آج ایسی کوئی پرواز نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سرگرمیاں جاری تھیں جس کی وجہ سے بنگلور میں کوئی تیز آواز سنائی دے۔اور اس وقت اے ایس ٹی سمیت کسی بھی انڈین ایرفورس کے کے اڈوں پر کوئی پرواز نہیں تھی۔

اسی طرح بنگلور میں تیز آوازں کے متعلق مسٹر گوپال سُتار ترجمان ہندوستان ایرناٹک لمیٹیڈ(ایچ اے ایل) نے اپنے جاری کردہ میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان ایروناٹیکس لمیٹیڈ کے ہوائی اڈہ سے جنگجو اور تربیتی طیاروں کی باقاعدہ اڑان ہوتی رہتی ہے اور آج کا دن اس سے مختلف نہیں تھا تاہم مسٹر گوپال سُتار ترجمان ہندوستان ایرناٹک لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے کہا ہے کہ آج بنگلور میں سنائی دینے والی آوازوں کے تیز شورکے متعلق ایچ اے ایل کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

سوشیل میڈیا کے مشہور مائیکرو بلاگر ٹوئٹر پر بھی بنگلور ٹائمز کے ایک سوالیہ ٹوئٹ پر بنگلور کے کئی شہریوں نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ عجیب وغریب اور بھیانک آوازیں سنی ہیں!۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے