تلنگانہ میں لاک ڈاؤن میں مزید دس دنوں کی توسیع،صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک وقفہ
ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے سی آر کا فیصلہ، 10جون سے عمل آوری
حیدرآباد:8۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی زیر صدارت آج 8 جون بروزمنگل، دوبجے دن سے پرگتی بھون،حیدرآباد ریاستی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریاستی وزراء اور اعلیٰ سطحی عہدیدار شریک تھے۔
ریاست میں کوروناوائرس معاملات میں بتدریج کمی کے پیش نظر تمام امور پر غور و خوص کے بعد وزیراعلیٰ کے سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جاری لاک ڈاؤن جو کہ 9 جون تک نافذالعمل ہے میں 10 جون بروز جمعرات سے مزید دس دنوں کی توسیع کی جائے۔اس طرح ریاست تلنگانہ میں اب 19 جون بروز ہفتہ تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
రాష్ట్రంలో లాక్ డౌన్ ను జూన్ 10 నుంచి మరో పది రోజుల పాటు పొడిగించాలని రాష్ట్ర కేబినెట్ నిర్ణయించింది. ఉదయం 6 గంటల నుంచి సాయంత్రం 5 గంటల దాకా లాక్ డౌన్ సడలించాలని, సాయంత్రం 5 గంటల నుంచి 6 గంటల వరకు గంటపాటు ఎవరి గమ్యస్థానాలకు వారు చేరుకునేందుకు వెసులు బాటు కల్పించాలని నిర్ణయించింది
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) June 8, 2021
تاہم اس لاک ڈاؤن کے دؤران صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقفہ دیا گیا ہے۔اسکے بعد شام 6 بجے سے دوسرے دن 6 بجے صبح تک لاک ڈاؤن پر سختی کیساتھ عمل آوری ہوگی۔
6 گھنٹوں سے زائد طویل اس ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی برخواستگی کے بعد ریاست میں 10 جون سے روزآنہ صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک تمام تجارتی ، کاروباری اور دیگر سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اس کے بعد ایک گھنٹہ کا وقفہ یعنی شام 6 بجے تک عوام کو اپنے اپنے مکانات کو پہنچنے کیلئے دیا گیا تاہم لاک ڈاؤن میں ان 12 گھنٹوں کے وقفہ کے دؤران ماسک کااستعمال اور سماجی فاصلہ کیساتھ ساتھ تمام کوویڈ قواعد پر عمل کرنا انتہائی لازمی ہوگا۔
సాయంత్రం ఆరు గంటలనుంచి తిరిగి ఉదయం 6 గంటల వరకు లాక్ డౌన్ నిబంధనలను కఠినంగా అమలు చేయాలని పోలీసుశాఖను కేబినెట్ ఆదేశించింది.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) June 8, 2021
اس کابینہ کےاجلاس میں ماہرین کی جانب سے کوروناوائرس کی تیسری لہر کے انتباہ پر بھی غور و خوص کرتے ہوئے طئے کیا گیا کہ اس لہر سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت تمام طبی انتظامات کیے جائیں اور تمامتر احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ تلنگانہ میں بڑھتے کوروناوائرس کے معاملات کی روک تھام کی غرض سے ریاست میں 12 مئی سے دس روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا،جس کے بعد 18 مئی کواس لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کی تھی۔
بعدازاں 30 مئی کو اس لاک ڈاؤن میں 9 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا گیاتھا اور اسکے ساتھ صبح 6 بجے سے 10 بجے دن تک دکانداروں اور خریداروں کو اشیائے ضروریہ کی خریدو فروخت کیلئے دئیے جانے والے چار گھنٹے کے وقفہ کو دوپہر دو بجے تک بڑھایا گیا تھا۔
اس طرح 30 مئی سے دوپہر دو بجے سے دوسرے دن صبح 6 بجے تک ریاست میں دس روزہ لاک ڈاؤن نافذ العمل تھا اب اس وقفہ کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں ریاست میں کوروناوائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد اور اموات کے پیش نظر 20 اپریل سے نائٹ کرفیو نافذ کیا گیاتھا جس میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تھی اور اسی نائٹ کرفیو کو جاری رکھنے کا ریاستی کابینہ نے آج فیصلہ کیا ہے۔