ٹوئٹر پر کنگنا راناوت نے رتیک روشن کو "میرا نادان سابق” لکھ کر کیا طنز
ممبئی : 27۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام )
سیاسی ، مذہبی اور فلمی دنیا سے متعلق ہمیشہ متنازعہ بیانات اورسوشیل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس کے ذریعہ سرخیوں میں رہنے میں ماہر فلمی اداکارہ کنگناراناوت اپنے ایک اور ٹوئٹ کے ذریعہ دوبارہ سرخیوں میں آگئی ہیں اداکار رتیک روشن اور انکے درمیان جاری تنازعہ کو انہوں نے دوبارہ ہوا دی ہے۔

ان دونوں کے معاملے میں آج 27 فروری کو رتیک روشن کی جانب سے ممبئی کرائم برانچ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرنے جانے سے ایک دن قبل کنگنا راناوت نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ رتیک روشن کو ” "میرا سلی ایکس” سے لکھتے ہوئے طنز کیا ہے۔
دراصل ٹوئٹر ہینڈل LatestLY نے اپنے ٹوئٹ میں 26 فروری کو لکھا کہ ہرتیک روشن 27 فروری کو کنگنا راناوت کے خلاف درج کیس کے سلسلہ میں ممبئی کرائم برانچ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔
جس پر کنگنا راناوت نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے رومن انگریزی میں لکھا کہ "دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی مگر میر ا سِلی ایکس ابھی بھی وہیں ہے ،اُسی موڑ پہ جہاں یہ وقت دوبارہ لوٹ کے نہیں جانے والا ” ۔
رتیک روشن اور کنگناراناوت کے درمیان طویل عرصہ سے جاری تنازعہ گزشتہ چند دنوں سے ایک بار پھر سرخیوں اور مباحثوں میں ہے یہ معاملہ ایک ای ۔میل سے جڑا ہوا ہے جسے 2013 میں ایک جعلی ای۔ میل آئی ڈی کے ذریعہ کیا گیا تھا۔
کنگنا راناوت کی جانب سے ہرتیک روشن کو”میرا سِلّی ایکس” لکھا جانا ٹوئٹر پر موضوع بحث بن گیا ہے۔یاد رہے کہ سِلّی کےمعنی” نادان ،سادہ لوح ، بے وقوف ،نا عاقبت اندیش ،بچکانہ ، دماغی حوالے سے کمزور کے ہوتے ہیں، جبکہ ایکس کا مطلب ” سابقہ ” ہوتا ہے!!

