نماز تراویح کے دوران بلی کے ساتھ حسن سلوک پر امام شیخ ولید مہساس کو الجزائر حکومت کی جانب سے اعزاز

بین الاقوامی خبریں سوشل میڈیا وائرل
نماز تراویح کے دوران بلی کے ساتھ اسلامی احکام کے تحت حسن سلوک
اعتراف میں امام شیخ ولید مہساس کو الجزائر حکومت کی جانب سے تہنیت و اعزاز
انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی دلنشین ویڈیو نے ناظرین کی تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا
حیدرآباد: 10/ اپریل

(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

قارئین کو یاد ہوگا کہ پانچ دنوں سے آج تک سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر ایک دلنشین ویڈیو ہنوز وائرل ہے۔جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ کیسے ایک بلی تراویح کی نماز کے دؤران امام صاحب کے کندھے پر چڑھ گئی اور اس کے باؤجود امام صاحب کی جانب سے نماز کوبدستور جاری رکھا گیا۔

یہ ویڈیوسوشل میڈیا کےتمام پلیٹ فارمز پر سونامی کی طرح وائرل ہوا۔جسے اب تک یوٹیوب اور ٹوئٹرپر کروڑہا افراد دیکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑہاسوشل میڈیا صارفین نے دیکھا یہ ویڈیو اور اس سے متعلق تصاویر /کارٹون آج بھی وائرل ہیں۔

مانا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو نے دنیا بھر میں آن واحد میں سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے اور ناظرین کی تعداد کے معاملہ میں ماضی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔!! ( یو ٹیوب پر اس ویڈیو کے تمام لنکس نیچے پیش ہیں)۔

اس ویڈیو کو دنیا کی مختلف زبانوں کے میڈیا نےبھی بہت زیادہ کوریج دیا۔پہلے تو اس ویڈیو کو کینیا، تنزانیہ یا کسی اور اسلامی ملک کاسمجھا گیا۔ اسی دؤران اردو نیوز جدہ نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ ” الجزائر کےشمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابوبکر صدیق کے امام شیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا ہے۔”

ساری دنیا میں اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے اور اس کی جم کر ستائش کیے جانے کے بعد الجزائر کے شہر برج بوعریج کی مسجد ابوبکر صدیق کے امام شیخ ولید مہساس کو الجزائر کی حکومت نے جانوروں کے تئیں جذبہء ہمدردی اور رحم دلی کے اسلامی تصور اور روئیے کی نمائندگی کے ذریعہ بلی کے ساتھ حسن سلوک، جانوروں کے لیے ہمدردی کی اسلامی تعلیمات اور ان کے عملی نمونے کی پیش کش پر الجزائر کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر کے دفتر نے امام شیخ ولید مہاس کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔کہ انہوں نے اپنے اس عمل کے ذریعہ دنیا میں اس پیغام کو عام کرتےہوئے اس پیغام کو عام کیا کہ اسلام میں اللہ کی جانب سے تخلیق کردہ ہر چیزسے محبت کرنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک اور ہمدردی کے جذبہ کی تلقین کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس واقعہ کے 28 سیکنڈ کے دلکش ویڈیو کو 5 اپریل کو ٹوئٹر پر کویت میں مقیم العتیقی Alateeqi@کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا تھا۔ٹوئٹر پر ہی العتیقی کے اس ویڈیو کو آج 10 اپریل کی رات تک 3.3 ملین سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا ہے۔جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کروڑہا ناظرین نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔

امام صاحب تلاوت قرآن جاری رکھتےہوئے اس بلی کو اپنے ہاتھوں کی مدد سےتھام لیتے ہیں تاکہ وہ نیچے نہ گرجائے اور امام صاحب کی مدد سے وہ ان کے کندھے پر چڑھ جاتی ہے۔

بلی کی اس طرح اچانک آمد اور ان کے کندھے پر چڑھ جانے سےبے نیاز برج بوعریریج کی مسجد ابوبکرصدیق کے امام شیخ ولید مہساس بدستور تلاوت/نماز تراویح پڑھانے میں مصروف ہیں اور یہ بلی اپنی دم ہلاتے ہوئے مصلیوں کا جائزہ لے کر امام صاحب کے چہرہ کی جانب پلٹتی ہے اور ان کے گال پر بوسہ لے کر خود بخود امام صاحب کے کندھے سے نیچے فرش پر کود کر چلی جاتی ہے۔

 

 

” اس واقعہ کی مکمل تفصیلات سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر بھی پڑھی جاسکتی ہیں "

تراویح کی نماز کے دؤران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی، نماز میں کوئی خلل نہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو کی سونامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے