افطار کی تقاریب قومی یکجہتی و بھائی چارہ کے فروغ کی بہترین مثال
تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوں
تانڈور میں محکمہ پولیس کی جانب سے دعوت افطار،ایس پی ضلع وقارآباد کا خطاب
حیدرآباد/تانڈور:23۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
مسٹر نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وقارآباد نے کہا ہے کہ افطار کی تقاریب قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کے فروغ کی بہترین مثال ہوتی ہیں۔اور ایسی تقاریب کے ذریعہ تمام طبقات کو ایک دوسرے سے قریب ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ضلع ایس پی 22 اپریل کی شام وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے وائٹ پیالیس فنکشن میں تانڈورپولیس سب ڈویثرن کی جانب سے ترتیب دی گئی دعوت افطار سے خطاب کررہے تھے۔
جس میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،امیر منتظمہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمدخورشید حسین،ڈی ایس پی تانڈور لکشمی نارائنا،سید عبدالغفور پاشاہ،صدرجمعیتہ علماضلع وقارآباد مولانامحمدعبداللہ اظہرقاسمی،صدرمسلم ویلفیئراسوسی ایشن محمدبابر،ایم اے ستارمجاہدی (گولکنڈہ)، صدر تانڈور ٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افو،صدرلاری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن باغبان کریم،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سیدساجدعلی،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک، پٹلولا نرسملو، صدراردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ اور دیگر شریک تھے۔
ضلع ایس پی وقارآباد مسٹر این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے اس دعوت افطار سے اپنے خطاب میں کہا کہ شدید بھوک و پیاس کے ساتھ روزہ رکھنا انسان کی زندگی میں نظم و ضبط کو قوت بخشتا ہے اور ساتھ ہی اس سے بھوک اور پیاس کے شکار عوام کے درد اور ان کی مدد کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے آپسی میل ملاپ کے ذریعہ مل جل کرعید و تہوار منائیں یہی اس ملک اور ریاست کی ایک علحدہ اور خوبصورت پہچان ہے۔
اس تقریب سے ڈی ایس پی تانڈورمسٹرلکشمی نارائنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد اور ان میں شرکت سے دونوں طبقات میں میل ملاپ کو فروغ حاصل ہوتاہے۔
صدر جمعیتہ علما ضلع وقارآباد مولانامحمد عبداللہ اظہر قاسمی نے ماہ رمضان،روزہ،زکواۃ اور دیگر امور پر خطاب کیا۔

اس دعوت افطار میں سرکل انسپکٹران پولیس تانڈور(اربن) راجندر ریڈی،سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(رورل)رام بابو،سب انسپکٹران پولیس تانڈور ایم اے رؤف،اروند،مہیپال ریڈی کےعلاوہ سردار خان،رکن بلدیہ پربھاکر گوڑ،غلام مصطفی پٹیل،مجلسی قائدین بی آرمحمد یونس،محمد انور خان،ایم اے رؤف خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس دعوت افطار میں روزہ داروں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

