حیدرآباد میں نقلی نوٹوں کی تیاری اور چلن میں مصروف گروہ کا پردہ فاش
ایک کروڑ روپئے مالیتی نقلی نوٹ ضبط،بشمول خاتون پانچ گرفتار
حیدرآباد:10۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست کے مختلف مقامات بالخصوص حیدرآباد میں نقلی نوٹوں کا چلن عام ہوگیا ہے اور اس کی تیاری میں مصروف افراد کو پولیس گرفتار بھی کررہی ہے۔
3 جون کو ورنگل پولیس نے کاشی بگا۔تلک روڈ کے ساکن جوڑے ونگری رمیش اوراس کی بیوی ونگری سرسوتی کو نقلی نوٹ چھاپتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے دس لاکھ روپئے مالیتی نقلی نو ٹوں کے علاوہ ان کی تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء ضبط کرلی تھیں۔
اسی طرح حیدرآباد پولیس نے 19 اگست کو ایک ایسے ہی گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے 16 لاکھ روپئے مالیتی نقلی نوٹ ضبط کیے گئے تھے ان پانچوں گرفتار شدگان کا تعلق سدی پیٹ سے تھا۔
آج راچہ کونڈا پولیس نے بڑی تعداد میں نقلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 30 ہزار روپئے کے اصلی نوٹ بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
راچہ کونڈا پولیس نے اس گروہ کے قبضہ سے ایک کروڑ روپئے مالیتی نقلی نوٹ بھی ضبط کیے ہیں۔ان تمام گرفتار شدگان کا تعلق کریم نگر ضلع سے ہے۔رچہ کونڈا پولیس کے مطابق یہ گروہ تلنگانہ سمیت آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو میں بھی اسی طرز کی دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے۔
ان گرفتار شدگان میں اس کیس کے اہم ملزم عزیز ، انورپاشاہ،سبھاش چندرا بوس، ناگ راجو اور بھاگیہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق یہ گروہ اصلی نوٹو کے بدلے نقلی نوٹ فراہم کرنے کی دھوکہ دہی میں مصروف تھا۔
https://twitter.com/NewsMeter_In/status/1436633606693146627
آج ان تمام کو کیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں نقلی نوٹوں کی تیاری اور انہیں بازار میں پھیلانے کے دؤران دھاوہ منظم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ان کے قبضہ سے ایک گاڑی مہندرا مزارو بھی ضبط کی گئی۔
اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے راچہ کونڈا پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوٹوں کے لین دین کے وقت ان کی شناخت کرلیاکریں۔
بتایا جاتا ہے کہ نقلی نوٹوں اور اصلی نوٹوں میں بہت زیادہ فرق نہ ہونے کے باعث ایسے گروہ ملک کے علاوہ تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں سرگرم ہیں!!
ٰیاد رہے کہ راچہ کونڈ پولیس نے 16 اگست کو دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2,000 وپئے مالیتی 920 نقلی نوٹ ضبط کیے تھے جسے چھاپنے کے بعد وہ ان نقلی نوٹوں کو بازار میں چلانے کی کوشش کررہے تھے۔ان دونوں گرفتار شدگان یامبو واکن متھورین 54 سالہ متوطن کینیا اور شیخ رحمت سوریہ پیٹ ضلع شامل تھے۔
۔۔۔۔
” دو ماہ قبل حیدرآباد اور ورنگل میں نقلی نوٹوں کی تیاری میں ملوث گرفتار شدگان کی تفصیلی خبریں ان لنکس پر: ”
حیدرآباد میں نقلی نوٹ تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب،پانچ گرفتار،16 لاکھ روپئےکے نقلی نوٹ ضبط
ورنگل میں نقلی نوٹ چھاپنے والا جوڑا گرفتار ،10؍لاکھ روپئے کے نقلی نوٹ ضبط