وقارآباد کے پریڈگراؤنڈ میں مرکزی وزیرشہری ہوابازی اور ریاستی وزیر آئی ٹی کے ہاتھوں
ڈرون کے ذریعہ "میڈیسن فرم دی اسکائی” پروگرام کا آغاز،وزرا،ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی کی شرکت
وقارآباد :11؍ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
مررکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترآدتیہ سندھیا اور ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم ونسق کے۔تارک راماراؤ نے آج پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ تقریب میں ڈرونس کے ذریعہ مواضعات،سڑک کی سہولت سے محروم علاقوں،دوردراز کے مقامات پر موجود پرائمری ہیلتھ سنٹرس یا پھر ہنگامی حالات میں دیگر مقامات تک کم وقت میں ادویات اور ویکسین کی منتقلی کے پروگرام”میڈیسن فرم دی اسکائی ” (آسمان کے ذریعہ ادویات) نامی اس پراجکٹ کا افتتاح انجام دیا بعدازاں جلسہ سے خطاب کیا۔

قبل ازیں مرکزی اور ریاستی وزیر سندھیا اور کے ٹی آرشمس آباد ایرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر وقارآباد کے جدید کلکٹریٹ کے احاطہ میں تعمیر کیے گئے ہیلی پیڈ پہنچے وہاں سے وہ بذریعہ کار پولیس پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ڈرونس کے ذریعہ ادویات اور ویکسین کی منتقلی کو آج ملک کی ریاست تلنگانہ میں متعارف کیاگیاہے اور اس منفرد و مثالی پروگرام کے افتتاح کے لیے وقارآباد ضلع کو منتخب کیا گیا۔

آج منعقدہ اس تقریب میں ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی،رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،صدورنشین ضلع پریشداضلاع وقارآباد رنگاریڈی پی۔سنیتا مہندرریڈی،سابق وزیرٹرانسپورٹ و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی،رکن قانون ساز کونسل وانی دیوی
ارکان اسمبلی چیوڑلہ،وقارآباد، تانڈور،پرگی اور کوڑنگل کالے یادیا،ڈاکٹر میتکو آنند، پائلٹ روہت ریڈی، مہیش ریڈی اور پی۔نریندرریڈی،ضلع کلکٹر وقارآباد نکھیلا،ضلع ایس پی ایم۔ نارائنا،ایڈیشنل کلکٹران موتی لال اور چندریا کے علاوہ کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود ہیں۔
اس دؤران یوتھ کانگریس کے ارکان نے مرکزی وزیر شہری ہوابازی جیوترآدتیہ سندھیا کے خلاف کالے غباروں اور بیانرس کے ساتھ احتجاج کیا۔جنہوں نے چند ماہ قبل کانگریس پارٹی چھوڑکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
۔۔
” ڈرونس کے ذریعہ کیے گئے تجربہ کا ویڈیو ، تصاویر اور اس تقریب کی مکمل تفصیلات اس لنک پر:- "