حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کو بیسٹ ایرپورٹ اسٹاف
ان انڈیا اینڈ سنٹرل ایشیا اور دیگر زمروں میں ایوارڈز
دنیا کے 100 بہترین ایرپورٹس میں 63 واں مقام
حیدرآباد:18۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
ضلع رنگاریڈی کےشمس آباد میں موجود راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے اپنی بہترین کارکردگی کے لیے کئی ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔
مسافرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پراس ایرپورٹ کو اسکائی ٹریک اسٹاف ان انڈیا اینڈ ایشیا ایوارڈ 2022حاصل ہوا ہے۔کل جمعہ کےدن جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ GHIAL کے عہدیداروں نے اس ٹرافی کو پاسنجر ٹرمنل ایکسپو ان پیرس(فرانس) میں حاصل کیا۔
اس سلسلہ میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیدار پردیپ فنیکر نے بتایا کہ دنیا کے 100 اہم اور بہترین ایرپورٹس میں حیدرآباد ایرپورٹ کو 63 واں مقام حاصل ہوا ہے۔جبکہ گزشتہ سال 64 واں مقام حاصل ہواتھا۔
یاد رہےکہ دنیا 100 ممالک میں 550سے زائد ایرپورٹس موجود ہیں۔حیدرآباد کے اجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پرمسافرین کے آمدورفت،تبادلوں، امیگریشن،کسٹم،شاپنگ اور بہترین حفاظتی انتظامات جیسی مختلف خدمات کے لیے یہ ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔
ساتھ ہی شمس آباد ایرپورٹ کو جنوبی ایشیا 2022 کے بہترین علاقائی ایرپورٹس میں دوسرا مقام حاصل ہواہے۔جبکہ اس ایرپورٹ کو ملک کے بہترین ایرپورٹس میں تیسرا،صاف صفائی کے معاملہ میں چوتھا،بہترین علاقائی ایرپورٹ کے زمرہ میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ چھٹا مقام حاصل ہوا ہے۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ 23 مارچ 2008میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کی خدمات کاآغاز ہواتھا اور بیگم ایرپورٹ کو اس میں منتقل کیا گیاتھا۔اس ایرپورٹ کا رقبہ 5,495 ایکڑ اراضی پرمشتمل ہے جو کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ رقبہ والا وسیع و عریض ایرپورٹ مانا جاتا ہے۔
نظام دؤر حکومت میں قائم بیگم پیٹ ایرپورٹ کی تنگی اور آبادی کے درمیان موجود ہونے کے باعث 1997 میں اس وقت کی متحدہ ریاست آندھراپردیش کےچیف منسٹر این۔چندرابابو نائیڈو نے حکیم پیٹ ایرفورس کوعوامی ایرپورٹ بنانے کا منصوبہ بنایا تھالیکن اس وقت ایرفورس کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

بعدازاں 1998 میں بونگلور،نادرگل اورشمس آباد میں ایرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا جوکہ دو نیشنل ہاویز 44 اور 765 سے منسلک ہے۔2002ء سے اس علاقے میں اراضیات کے حصول کا آغاز کیا گیا اور 2004 میں جی ایم آر کمپنی سے مرکزی حکومت نے معاہدہ کیا۔
16 مارچ 2005 کوسونیا گاندھی نےاس ایرپورٹ کے لیےسنگ بنیاد رکھاتھا اورکانگریس حکومت کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی جانب سے ایرپورٹ کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیاتھا۔

