Skip to content
23/09/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
ریاستی خبریں

پریشان نہ کریں،میں پہلے سے شادی شدہ اوربہت پریشان ہوں،غیرضروری ہارن بجانے والوں کے لیے حیدرآباد پولیس کا انوکھا پیغام

29/09/2021 - by سحر نیوز

پریشان نہ کریں، میں پہلے سے شادی شدہ اور بہت پریشان ہوں
غیرضروری ہارن بجانے والوں کے لیے حیدرآباد سٹی پولیس کا انوکھا پیغام

حیدرآباد: 29۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

کہتے ہیں کہ بات سلیقہ سے کی جائے تو اثر کرجاتی ہے،بس اپنی بات یا اپنی تحریر کو پیش کرنے کا انداز ہی ایسا ہونا چاہئے کہ پڑھنے اور سننے والوں کے دلوں پر پر فوری اثر کرجائے۔

جبکہ کسی بھی چیز کو پیش کرنے کا بے ڈھنگا انداز،طعنہ زنی،اپنی سوچ، پسند یا ناپسند کو زبردستی کسی پر تھوپنا یا پھر میری سنو کسی کی مت سنو، میں ہی صحیح اور سب غلط والے انداز والی بات اور تحریر نہ اثر کرتی ہے اور نہ کسی کو متاثر کرنے کا وز ن ہی رکھتی ہے۔

اسی پر مشہور شاعر کلیمؔ عاجز کا ایک شعر بھی ہے کہ؎
بات چاہے بے سلیقہ ہو کلیمؔ
بات کہنے کا سلیقہ چاہئے

پولیس کے متعلق مشہور تھا اور ہے کہ وہ عوام کو اپنی لاٹھی کے ذریعہ سبق سکھاتی ہے۔تاہم اب زمانہ بدل گیاہے سوشل میڈیا کے اس دؤر میں نوجوانوں کو ٹریفک قواعد سکھانے اور ان قواعد پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم، غیر سماجی اور غیر اخلاقی حرکتوں سے دور رہنے اور ان پر عمل کرنے کے حیدرآباد پولیس اب سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کا بہترین استعمال کرنے میں مصروف ہے۔

ان دنوں زیادہ تر کسی بھی چیز کو Memes# کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے جس سے مزاح کا پہلو بھی نکلتا ہے اور پیغام بھی پہنچ جاتا ہے! 

مختلف مواقع پر حیدرآباد سٹی پولیس ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ شہریوں کو بہترین پیغام دینے میں کامیاب ہورہی ہے اور شہری ان پیغامات کو پسند بھی کررہے ہیں۔

آج حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک آٹو کے پیچھے غلط انگریزی میں لکھا ہوا ایک پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

” ٹوئٹر Twitter# پر حیدرآباد سٹی پولیس کا پوسٹ "

Do Not Honk🔇Unnecessarily, It will Distab* #Hyderabad #honking pic.twitter.com/ML26oMgVR5

— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) September 29, 2021

جس پرٹوٹی پھوٹی انگریزی میں لکھا ہوا ہے کہ تاہم اس کا اصل اردو ترجمہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ ” پریشان نہ کریں، میں پہلے سے شادی شدہ اور بہت پریشان ہوں”۔یاد رہے آٹو پرلکھی گئی انگریزی میںDisturb# کو Distab لکھا گیا ہے۔ جبکہ Don’t# کو Dot اور Married# کو Marriad لکھا گیا ہے۔ 

” انسٹاگرام Instagra# پر حیدرآباد سٹی پولیس کا پوسٹ "

View this post on Instagram

A post shared by Hyderabad City Police (@hyderabadcitypolice)

اس مزاح سے بھرپور تصویر کے ساتھ حیدرآباد سٹی پولیس نے اسی انداز والی انگریز ی میں لکھا ہے کہـ” غیر ضروری ہارن نہ بجائیں،یہ پریشان کرتا ہے” یہاں حیدرآبادسٹی پولیس انگریزی لفظ "HORN” کو مزاح کا عنصر پیدا کرنے کے لیے ” HONK” کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ہارن کا ایموجی استعمال کیا ہے۔اور Disturb# کے بجائے Distab# ہی لکھا ہے۔ جسے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمس پر پسند بھی کیا جارہا ہے۔ ـ

HyderabadCityPolice#

Share this post:

Share on WhatsAppShare on X (Twitter)Share on FacebookShare on TelegramShare on LinkedIn
Tagged#hyderabad-city-police-post-on-twitter-instagram-facebook-funny-photo-with-no-horn-massage-telangana-

Related Posts

تلنگانہ میں اسکولوں کے لیے13روزہ دسہرہ تعطیلات کا اعلان

20/09/2026

وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل

05/08/202605/08/2026

پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس

24/07/202625/07/2026

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article حیدرآباد میں غیرمسلم لڑکے کے ساتھ موٹرسیکل پر سوارمسلم لڑکی،لڑکے کے ساتھ مارپیٹ کے الزام میں چارمسلم نوجوان گرفتار
Next Article مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سابق چیف منسٹر پنجاب امریندرسنگھ کی ملاقات

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • حسرت جے پوری : جانے کہاں گئے وہ دن سے سن سائبا سن تک
  • تلنگانہ میں اسکولوں کے لیے13روزہ دسہرہ تعطیلات کا اعلان
  • کینیڈا میں این آر آئی مکان مالک اور کرایہ دار کے درمیان تنازع، خاتون گرفتار ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل، انسٹاگرام پر ویڈیوز کی سیریز
  • بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے 47 سالہ ماں کا کارنامہ ، رما بائی ننگے پاؤں دوڑ کر میراتھن میں تین ہزار روپئے کا انعام جیت گئیں
  • وقارآباد کے سپوت رحمت پاشا انسانیت کی عالمی علامت بن گئے، آسٹریلیا کے سڈنی میں کئی جانیں بچائیں، مستقل رہائش کا اعزاز حاصل
  • اس جین زی کو کس نے یہ سب سکھایا؟ احتجاج کے دوران نعروں، میمز اور پوسٹرز پر برہمی کیوں؟
  • پروفیسر عبدالوہاب قیصر کا انتقال، ملت ایک مشفق استاد، ماہرِتعلیم اور محسنِ اردو سے محروم، شکاگو (امریکہ) میں تعزیتی اجلاس
  • گورنمنٹ ڈگری کالج تانڈور اور وقارآباد میں گیسٹ لیکچررز کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب
  • تانڈور کی جدید عیدگاہ میں بارانِ رحمت کے لیےنمازِ استسقاء کا اہتمام, سینکڑوں فرزند اسلام کی شرکت, برادران وطن بھی پہنچے
  • تلنگانہ :  شاہ آباد میں 6 ا فراد کا قتل کرنے والے راجکمار کی نعش دستیاب،  خودکشی کا شبہ ! نعش کے ساتھ زہر کی بوتل پائی گئی  
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Subscribe on YouTube
Designed by Haysky.com