آپ آدھار کارڈ پر موجود اپنی تصویر تبدیل کرواسکتے ہیں

قومی خبریں مضامین و رپورٹس

آپ آدھار کارڈ  پر موجود اپنی تصویر تبدیل کرواسکتے ہیں

حیدرآباد:19۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام)

کہتے ہیں کہ انسان ویسا نظر نہیں آتا جیسا کہ وہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اپنی ڈی پی لگاتا ہے۔وہیں انسان ویسا بھی نہیں ہوتا جیسا کہ آدھار کارڈ ، الیکشن کارڈ یا دیگر دستاویزات پر موجود تصاویر میں نظر آتا ہے۔

درااصل سرکاری ویب کیام سے لی گئیں تصاویر چند سال بعد اس پر موجود شخص کی شکل کو مدھم کردیتی ہیں اور بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ انسانی شکل میں بھی بدلاؤ عام بات ہے۔

ان دنوں آدھار کارڈ ہر چیز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔سرکاری اور خانگی سطح پرکسی بھی کام کیلئے آدھارکارڈ پیش کرنا ضروری ہے تاہم چند سال بعد اس آدھار کارڈ پر موجود تصویر کو دیکھ کر ہم خود حیران ہوجاتے ہیں کہ آیا یہ میری ہی تصویر ہے؟

وقت کیساتھ ساتھ انسانی شکل میں بھی بدلاؤ لازمی ہے لیکن آدھار کارڈ پر موجود تصویر جوں کی توں رہتی ہے پھر اوپر سے آدھار کارڈ پر موجودتصویر ویب کیام سے لی ہوئی ہوتی ہے۔

موجودہ شخص اور آدھار کارڈ پر موجود اس کی تصویر سے مشابہت نہ کہ برابر ہی ہوتی ہے جس سے آدھار کی نقل قبول کرنے والے خانگی اور سرکاری شعبے بعض مرتبہ آدھار کارڈ  کی نقل کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس سے کئی ضروری کاموں کو رُک جانے کا خطرہ رہتا ہے۔

اس کے لیے اب زیادہ تر آدھار کارڈ ہولڈرس کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ آدھار کارڈ پر موجود اپنی تصویر تبدیل کروالیں اور یہ سہولت سرکاری طورپر فراہم بھی کی جارہی ہے۔

اس کے لیے چند شرائط و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

٭ آدھار کارڈ پر موجود اپنی تصویر تبدیل کروانا ہوتو پہلے uidai.gov.in ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

٭ اس ویب سائٹ سے ایک آدھار انرولمنٹ فارم ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اس کی خانہ پری کرنا ہوگا۔

٭ بعد ازاں بھرتی کیا گیا فارم اپنے قریبی آدھار مرکز میں داخل کرنا ہوگا۔

٭ اس کے بعد اس مرکز پر ذمہ دار شخص طئے شدہ فیس حاصل کرکے آپ کی تازہ تصویر لے کر آپ کے آدھار کارڈ پر اپ لوڈ کرتا ہے۔

٭ آدھار کارڈ مرکز پر آپ کی تصویر تبدیل کیے جانے کی رسید دی جاتی ہے اس رسید پر موجود نمبر کے ذریعہ آپ کی تازہ تصویر جو اپ لوڈ کی گئی ہے آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں۔

٭ جب اس ویب سائٹ کی جانب سے آپ کے آدھار کارڈ پر مستقل طورپر آپ کی تازہ تصویر چسپاں کردی جاتی ہے اس کے بعد آپ اس ویب سائٹ سے اپنا جدید آدھار کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے