حیدرآباد میں اندرون ایک گھنٹہ شدید بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد: 02۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اسی دؤران محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں ایک گھنٹہ بعد شدید بارش کا انتباہ دیا ہے کہ ایک گھنٹہ بعد سے حیدرآباد میں شدید اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ہونے والی بارش کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دیں۔
بارش کی پیش قیاسی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اس پیش قیاسی کے بعد ڈی آر ایف کی ٹیموں کو میدان میں اتار دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں آج شام 4 بج کر 26 منٹ پر ڈائرکٹر ای وی اینڈ ڈی ایم گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ آج بروز منگل شام 5 بجے تا 7 بجے حیدرآباد میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

