گوہاٹی۔ بیکانیر ایکسپریس ٹرین پٹریوں سے اتر گئی، 12کوچس متاثر
دوموہانی/مغربی بنگال:13۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
گوہاٹی۔بیکانیر ایکسپریس ٹرین آج شام مغربی بنگال کے دوموہانی کے قریب پٹریوں سے اتر گئی ۔اس سےٹرین کی 12بوگی متاثر ہوئی ہیں ان میں سے 5 بوگیوں کے الٹ جانے کی طلاع بھی ہے۔
آج شام 5 بجے یہ ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔علی پور ڈویثرن کے ریلوے عہدیدار اور بچاؤ عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحتی کاموں میں مصروف ہوگیا ہے۔
تاہم اس حادثہ میں مہلوکین یا زخمیوں کے متعلق اطلاع نہیں ہے۔گوہاٹی سے بیکانیر جانے والی ٹرین نمبر 15633 نیو جلپائی گڑی ایکسپریس علی پور دُورا ڈیویثرن کے نیو دوموبانی اور نیو میناگری کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔اس حادثہ سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔
انڈین ریلویز کی جانب سے ہیلپ لائن 03612731622, 03612731623 جاری کیے گئے ہیں۔

