کل 12 ڈسمبر کوسبزرنگ کا دُمدارستارہ با آسانی دیکھاجاسکتا ہے،70 ہزار سال بعد پہلی مرتبہ نمودارہورہا ہے

کل 12 ڈسمبر کو سبز رنگ کا دُمدارستارہ  باآسانی دیکھاجاسکتا ہے
70 ہزار سال بعد پہلی مرتبہ نمودار ہورہا ہے اور 70 ہزار سال بعد پھر نمودار ہوگا
سورج کے قریب پہنچنے سے آگ میں تبدیل، پھٹنے کا بھی امکان؟: ناسا

حیدرآباد:11۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

جاریہ ماہِ ڈسمبر میں کئی نادر فلکیاتی نظارے دیکھنے کے مواقع حاصل ہوں گے ماہرین فلکیات کے مطابق اہلِ زمین کو ان نظاروں کو دوبارہ دیکھنے کے مواقع حاصل نہیں ہوپائیں گے کیونکہ ایسے نادر و نایاب فلکیاتی نظارے ہزاروں سال میں ایک مرتبہ آسمان پر نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نادر و نایاب فلکیاتی نظارہ کل 12 ڈسمبر بروز اتوار کو ایک سبز رنگ کا دُمدار ستارہ Green Comet Leonard باآسانی دیکھاجاسکتا ہے۔ کیوں کہ 12 ڈسمبر سے 17 ڈسمبر تک زمین کےقریب سے اس کا گزر ہوگا اور اس کو آسانی کے ساتھ قریب سے دیکھا جاسکے گا۔

اس سبز رنگ کے دُمدار ستارہ کو کل 12 ڈسمبر کو کس وقت اور آسمان پر کس رُخ میں دیکھا جاسکتا ہے؟

کل 12 ڈسمبر کو صبح کی اولین ساعتوں میں سورج کے طلوع ہونے سے قبل اسی مقام کی سیدھی جانب دیکھا جائے تو یہ دُمدار ستارہ واضح طور پر نظر آئے گا۔وہیں اسے دوربین سے دیکھا جائے تو یہ اور بھی واضح اور قریب نظر آئے گا۔اگر کل 12 ڈسمبر کو آپ یہ منظر نہیں دیکھ پائے تو پھر 17 ڈسمبر تک اسی سمت میں سورج کے طلوع ہونے سے دو گھنٹے قبل روزآنہ اس سبز دُمدار ستارہ کو دیکھ سکتے ہیں۔ 

امریکی ادارہ ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق اس گزر کے دؤران اس دُمدار ستارہ کے دھماکے کے ساتھ پھٹنے کا بھی امکان ہے!

چونکہ اس سبز رنگ کے دُمدار ستارہ کا زمین سے فاصلہ 35 ملین کلومیٹر ہوگا تو اس کے پھٹنے سے زمین کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور یہ زمین کی فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہوجائے گا۔

ماہرین فلکیات اور ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق سورج کے بالکل قریب پہنچنے کے باعث اس میں آگ لگ گئی ہے اور اس میں  درجہ حرارت کے بڑھنے سے یہ سبز رنگ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ماہرین فلکیات اور ناسا کے سائنسدانوں اس قسم کا سبز رنگ کا دُمدار ستارہ دوبارہ 70،000 سال بعد ہی نظر آئے گا۔

چونکہ اس ستارہ کی دُم سبز رنگ کی ہوگی تو یہ اور بھی زیادہ اہم اور نادر فلکیاتی نظارہ ہوگا۔یہ دُمدارستارہ چونکہ کل 12 ڈسمبر کو زمین سے انتہائی قریب ہوگا تو اسے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔جبکہ یہ آسمان پر 3 جنوری 2022ء تک موجود رہے گا لیکن اس کو آسانی کے ساتھ دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ماہرین فلکیات اور امریکی سائنسی ادارہ ناسا کے مطابق اس طرح کا سبز رنگ والا دُمدار ستارہ 70 ہزار سال میں پہلی مرتبہ کل دیکھا جارہا ہے۔
جاریہ ماہ ڈسمبر فلکیاتی واقعات اور نظاروں کے لیے اہم مانا جارہا ہے کیونکہ اسی ماہ پانچ سیارے زمین کے قریب آرہے ہیں۔اس پر اب کل 12 ڈسمبر کو اس سبزرنگ کا دُمدار ستارہ بھی زمین سے قریب آئے گا۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس نظارہ کو دیکھنے والے خوش قسمت ہونگے! کیونکہ یہ ہماری کہکشاں سے نہیں بلکہ دوسری کہکشاں کے ذریعہ سورج کے قریب آرہا ہے اور ایسے مواقع بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ 

دُمدار ستارے کیا ہوتے ہیں:

دُمدار ستارے بہت بڑی تعداد میں نظام شمسی میں پائے جاتے ہیں اور سورج کے گرد گھومتے ہیں۔زیادہ وقت سورج سے دور ہوتے ہیں اور نظر نہیں آتے جب سورج کے قریب ہوتے ہیں تو دمُدار ستارے کی شکل میں نظر آتے ہیں۔

ان میں سے بعض ایسے ہیں جو سورج کے گرد اپنا چکر 200 سال میں اور بعض ہزاروں سال میں مکمل کرتے ہیں اور بہت کم ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم زمین سے بغیر دوربین کے دیکھ سکتے ہیں۔

                             (حوالہ بشکریہ: حارالانوار جلد 52 صفحہ 268 از علامہ باقر مجلسی دار احیاء التراث العربی بیروت لبنان)