آندھرا پردیش میں گیس سیلنڈر کی گاڑی اور دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم،چار ہلاک،30 سے زائد زخمی
وجیہ نگرم:29۔مارچ (سحر نیوزڈاٹ کام)
پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں دو بسوں اور ایک گیس سیلنڈرس کی گاڑی کے درمیان آج پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 4 مسافرین ہلاک ہوگئے جن میں ایک بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے! اور دیگر 30 مسافرین شدید زخمی ہوگئے ہیں اور کئی مسافرین کو چوٹیں آئی ہیں۔
وجیہ نگرم ضلع کے چیلورو میں پیش آئے اس سڑک حادثہ کی تفصیلات کے بموجب ایک آرٹی سی بس اور گیس سیلنڈرس سے لدی ہوئی گاڑی کے درمیان مخالف سمت سے حادثہ اس وقت پیش آیا جب کسی نے اس علاقہ میں جمع کچرے میں آگ لگادی تھی اور یہ علاقہ مکمل دھویں میں زد میں تھا جسکے باعث بس اور گیس سیلنڈر کی گاڑی متصادم ہوگئے اسی دؤران وشاکھا پٹنم سے وجیہ نگرم جانے والی ایک اور آرٹی سی بس اس دھویں کی وجہ سے پہلے سے حادثہ کا شکار ہوکر سڑک پر موجود آر ٹی سی بس کے عقب سے ٹکرا گئی۔
آندھراپردیش کے وجیہ نگم ضلع میں پیش آنے والے سڑک حادثہ کا ویڈیو۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں چارمسافرین جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 30 مسافرین شدید زخمی ہوگئے وہیں دونوں بسوں میں سوار دیگر مسافرین کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔
اطلاع کیساتھ ہی پولیس جائے مقام پر پہنچ گئی حادثہ میں زخمی مسافرین کو 108 ایمبولنس گاڑیوں کی مدد سے وجیہ نگرم اور دیگر قریبی مقامات کے ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔ حادثہ کے باعث اس سڑک پر گھنٹوں تک ٹریفک نظام مسدود ہوگیا تھا بھاری گاڑیوں کی مدد سے حادثہ کا شکار دونوں بسوں اور گیس سیلنڈرس کی گاڑی کو جائے حادثہ سے ہٹاکر پولیس نے ٹریفک نظام بحال کیا۔
آندھراپردیش کے وجیہ نگم ضلع میں پیش آنے والے سڑک حادثہ بعد امدادی کا منظر۔ (ویڈیو)
چاروں مہلوک مسافرین کی نعشیں وجیہ نگرم کے سرکاری ہسپتال کو بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردی گئیں۔اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور تمام زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔