سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے بڑے بھائی کا 104 سال کی عمر میں انتقال
ٹاملناڈو/رامیشورم : 7۔مارچ (ایجنسیاں/سحرنیوزڈاٹ کام)
انڈیا کے میزائل میان و سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے بڑے بھائی حاجی محمد متھو میرالیبائی مریکیار کا آج اتوار کی شام دیرگئے ان کی رہائش گاہ واقع ٹاملناڈو کے مشہور شہر رامیشورم میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا جو اے پی جے عبدالکلام کا بھی مشترکہ مکان تھا۔
Former President Dr APJ Abdul Kalam's elder brother Mohammed Muthu Meera Lebbai Maraikayar passes away at his residence in Rameshwaram at the age of 104
(file photo) pic.twitter.com/unJNtWg4Dk
— ANI (@ANI) March 7, 2021
5 نومبر 2020ء کو حاجی محمد متھو میرالیبائی مریکیار نے اپنی زندگی کے 104 سال مکمل کرلیے تھے۔ 2016ء میں جب انہوں نے اپنی عمر کے 100مکمل کرلیے تھے تو رامیشورم میں اہتمام کیساتھ انکی سالگرہ منائی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے بڑے بھائی حاجی محمد متھو میرالیبائی مریکیار اپنے آخری وقت تک بھی دنیا اور ملک کے حالات سے باخبر رہتے تھےاور انہیں اپنے پڑپوتوں اور پڑپوتیوں عظیم احمد ، آصل ریانا اور آصل مفرا سے بہت زیادہ انسیت تھی اور انہی کیساتھ اپنا زیادہ وقت گزارا کرتے تھے ساتھ ہی عوام سے ملاقات کرنا،مدد کے طلبگار لوگوں کی مدد کرنا بھی انہیں بہت پسند تھا۔

حاجی محمد متھو میرالیبائی مریکیار جب اپنی عام زندگی میں متحرک تھے تب ان کا ناریل کی کاشت اور مچھلیوں کی کشتیوں کا کاروبار تھا،مرحوم اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2016ء میں اپنے چھوٹے بھائی سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام مرحوم میمورئیل قائم کرنے کیلئے مہم چلائی تھی جن کا84سال کی عمر میں 27 جولائی 2015ء کوشیلانگ میں اس وقت انتقال ہوا تھا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمد متھو میرالیبائی مریکیار صوم صلواۃ کے پابندتھےاور ان کی یادداشت بہت تیز تھی وہ انتہائی سادہ اور پابندز ندگی گزارتے تھے اخبار بینی ان کا شوق تھا۔
