سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر ریاستی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی، بی جے پی میں شمولیت طئے
حیدرآباد:12۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
سابق وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر نے آج اپنی حضورآباد کی اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے استعفیٰ کا مکتوب جو کہ اسپیکر فارمیٹ میں ہے اسمبلی پہنچ کراسپیکر کے دفتر میں سیکریٹری ریاستی اسمبلی کے حوالے کردیا۔
قبل ازیں ایٹالہ راجندر نے گن پارک پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا اس موقع پر انکے حامیوں، کارکنوں اور چند بی جے پی قائدین بھی وہاں موجود تھے۔
یاد رہے کہ یکم مئی کو ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ کی جانب سے انہیں وزارت صحت کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد ایٹالہ راجندر نے دہلی دؤرہ سے واپسی کے دوسرے دن 4 جون کو پریس کانفرنس میں اسمبلی اور ٹی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اب تمام قیاس آرائیوں کے خاتمہ کیساتھ ایٹالہ راجندر کا بی جے پی میں شامل ہونا طئے ہے۔

کل 11 جون کو ایٹالہ راجندر نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر ریاستی بی جے پی قائدین کو لنچ پر مدعو کیا تھا جس میں بی جے پی انچارج تلنگانہ ترون چگ کے علاوہ ریاستی نائب صدر بی جے پی ڈی کے ارونا ، ارکان اسمبلی رگھونندن راؤ،راجہ سنگھ،ڈاکٹر کے۔لکشمن،جی۔ وویک اور رام چندراراؤکے علاوہ دیگر بی جے پی قائدین نے شرکت کی جس کی اطلاع سابق وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے کل شام اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دی۔
BJP delegation led by Tarun Chugh visited my residence for a luncheon meeting. @tarunchughbjp @drlaxmanbjp @aruna_dk, @vivekvenkatswam, @TigerRajaSingh, @RaghunandanraoM @N_RamchanderRao and others attended. pic.twitter.com/u4y7ZY6gvy
— Eatala Rajender (Modi Ka Parivar) (@Eatala_Rajender) June 11, 2021
اطلاع ہے کہ آج شام چار بجے ایٹالہ راجندر خصوصی طیارہ کے ذریعہ دہلی روانہ ہورہے ہیں اور 14 جون کو قومی صدر بی جے پی جے پی نڈا کی موجودگی میں باقاعدہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔
یاد رہے کہ ایٹالہ راجندر نے کے سی آر کابینہ میں 2014ء میں ریاست تلنگانہ کے پہلے وزیر فینانس کا اور 2018ء میں ریاست کے وزیرصحت کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم میدک ضلع میں اسائنڈ اراضیات پر قبضہ کے الزامات کے فوری بعد گزشتہ ماہ ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر نے ایٹالہ راجندر کو اس عہدہ سے ہٹاتے ہوئے وزیرصحت کا قلمدان اپنے پاس منتقل کرلیا تھا بعد ازاں انہیں ریاستی کابینہ سے بھی ہٹادیا گیا۔
ایٹالہ راجندر کو وزیرصحت کے عہدہ سے ہٹائے جانے کی تفصیلات پرمشتمل خبریں سحر نیوز ڈاٹ کام کے ان لنکس پر پڑھی جاسکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے سی آر نے وزیرصحت کا قلمدان ایٹالہ راجندر سے اپنے پاس منتقل کرلیا، گورنر کی منظوری