وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر کو ریاستی کابینہ سے بھی ہٹادیا گیا،وزیراعلیٰ کی سفارش پر ریاستی گورنر کے احکام جاری

ریاستی خبریں
وزیرصحت تلنگانہ ایٹالہ راجندر کو ریاستی کابینہ سے بھی ہٹادیا گیا،وزیراعلیٰ کی سفارش پر ریاستی گورنر کے احکام جاری

حیدرآباد :2۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام) 

ریاستی وزیرصحت ایٹالہ راجندر کو فوری اثر کیساتھ معزز ریاستی گورنر تملسائی سندرراجن کی جانب سے ریاستی وزیراعلیٰ کے۔ چندراشیکھرراؤ کی سفارش پر آج شام دیر گئے ریاستی کابینہ سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی گورنر کے سیکریٹری مسٹر کے۔ سریندرموہن،آئی اے ایس نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر کے خلاف ضلع میدک کے ماسائی پیٹ کے کسانوں نے وزیراعلیٰ کے سی آر کو مکتوب لکھتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر صحت نے ان کی 100 ایکڑ اسائنڈ اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے۔جس پر وزیراعلیٰ کے سی آر نے ویجلنس حکام،ضلع کلکٹر اور متعلقہ عہدیداروں کو اس معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

اسی دؤران کل یکم مئی بروز ہفتہ کو ماسائی پیٹ میں عہدیداروں کی جانب سے تحقیقات کے دؤران وزیراعلیٰ کے سی آر نے ریاستی گورنر تملسائی سندرراجن سے سفارش کی تھی کہ وزارت صحت ایٹالہ راجندر سے انہیں منتقل کی جائے جس پر فوری اثر کیساتھ ریاستی گورنر نے وزیرصحت کا پورٹ فولیو وزیراعلیٰ کے سی آر کو منتقل کردیا تھا۔

دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ابتدائی تحقیقات کے دؤران عہدیداروں نے حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ اس معاملہ میں 60 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہوا ہے!!
اسی دؤران آج رات دیر گئے صحافتی حلقوں میں یہ اطلاع زیر گشت ہے کہ سینیئر ٹی آر ایس پارٹی قائد و رکن راجیہ سبھا کے۔ کیشوراؤ اور ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ہریش راؤ اس سلسلہ میں ایٹالہ راجندر سے مشاورت میں مصروف ہیں اور امکان جتایا جارہا ہے کہ ایٹالہ راجندر کو وزیر برائے پنچایت راج بنایا جاسکتا ہے !!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے