وزیراعلیٰ کے سی آر نے وزیرصحت کا قلمدان ایٹالہ راجندر سے اپنے پاس منتقل کرلیا، گورنر کی منظوری

ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ کے سی آر نے وزیرصحت کا قلمدان ایٹالہ راجندر سے اپنے پاس منتقل کرلیا،گورنر کی منظوری

حیدرآباد:یکم۔مئی (سحر نیوزڈاٹ کام)

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔ چندراشیکھرراؤ نے آج ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے وزیر صحت کا قلمدان اپنے پاس منتقل کرلیا۔

اس سلسلہ میں آج راج بھون سے ریاستی گورنر کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی گورنر محترمہ تملسائی سندرراجن نے وزیراعلیٰ کے سی آر کی سفارش پر وزارت صحت و فیملی ویلفیئر کا قلمدان فوری عمل آوری کیساتھ ایٹالہ راجندر سے وزیراعلیٰ کےسی آر کو منتقل کردیاہے۔

یاد رہے کہ کل وزیرصحت ایٹالہ راجندر پر میدک ضلع کے موسائی پیٹ منڈل کے اچم پیٹ کے کسانوں کی جانب سے اسائنڈ اراضیات پر قبضہ کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے سی آر کو ایک شکایتی مکتوب لکھے جانے پر وزیراعلیٰ کے سی آر نے فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی تحقیقات کا آج آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

اسی دؤران کل ہی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے ان الزامات کو غلط بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے تیار ہیں ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدہ سے مستعفی نہیں ہونگے۔

اب ایسی اطلاعات زیر گشت ہیں کہ وزارت صحت کا قلمدان رکن اسمبلی جڑچرلہ و سابق وزیرصحت لکشماریڈی کے تفویض کیا جانے والا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے