فیس بک کمپنی کا نیا نام ” میٹا Meta "، مارک زکر برگ کا اعلان
سان فرانسسکو: 29۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام)
سوشل میڈیا کے مشہور اور عام پلیٹ فارم ” فیس بک ” کا نام ” میٹا Meta# ” رکھا جارہا ہے اس سلسلہ میں فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا نام تبدیل کر کے "میٹا” رکھا جا رہا ہے تاکہ اس کے پریشان حال سوشل نیٹ ورک سے آگے مستقبل کی نمائندگی کی جا سکے۔
مارک زکر برگ نے ایک سالانہ ڈیولپرس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے سماجی مسائل کے ساتھ جدوجہد کرنے اور بند پلیٹ فارمز کے نیچے رہنے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اسے لے کر اگلے باب کی تعمیر میں مدد کریں۔
https://www.facebook.com/MetaIndia/videos/290283112818808/
ساتھ ہی فیس بک سربراہ مارک زکربرگ نے واضح کیا کہ ہماری ایپس Apps اور ان کے برانڈس تبدیل نہیں ہو رہے ہیں۔”
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ سوشل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارمس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام تینوں مارک زکربرگ کی ہی ملکیت ہیں۔
facebook #Meta#

