جمعیۃ علماء وقارآباد ضلع کی جانب سے تیسرے سالانہ تحریری مسابقہ ” تعارف اسلام ” کا کامیاب انعقاد، ایک ہزار سے زائد طلباکی شرکت،غیر مسلم طلبابھی شامل

جمعیۃ علماء وقارآبادضلع کی جانب سے تانڈور میں 
تیسرے سالانہ تحریری مسابقہ "تعارفِ اسلام” کا کامیاب انعقاد
مختلف مقامات سے ایک ہزار سے زائد طلبا کی شرکت،غیرمسلم طلبابھی شامل

وقارآباد/تانڈور: 07۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی سرپرستی میں ہر سال کی طرح امسال بھی نیشنل گارڈن فنکشن ہال،حیدرآباد روڈ، تانڈور میں عصری تعلیم پانے والے طلباء کے لیے ایک تحریری مسابقہ بنام” تعارف اسلام ” منعقد ہوا۔

جس میں ضلع وقارآباد کے وقارآباد،تانڈور،کوڑنگل،دولت آباد،بھمرس پیٹ،واڑی،تٹے پلی،کرنکوٹ،اِندور،ملکاپور اورسنگم کلاں کے علاوہ دیگر مقامات سے ایک ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔جس میں غیرمسلم طلباء کے علاوہ مرد وخواتین بھی شامل تھے۔

اس پروگرام کی نگرانی مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کی اور حافظ ڈاکٹر حافظ عبدالسلام نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور مولانا فراست علی قاسمی نے بحیثیت نائب ناظم انتظامی امور میں تعاون کیا۔

اس تحریری مسابقہ کے موقع پر محمدخورشید حسین امیر مشاورت مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور،محمد بابر صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور،محمد خواجہ (پاشاہ بھائی) سابق امیر مشاورت مسلم ویلفیئراسوسی ایشن،محمدمنصور عبدالکریم سابق صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن، سیدعبدالغفورپاشاہ،مولانا عبدالباسط رشادی صدر جمعیۃ علماء کوڑنگل،حافظ محمدشکیل احمد نظامی،محمدجمیل احمد،محمد طاہر قریشی،عبداللہ مجاہدی 

مولانا نصیرالدین قاسمی،مولانا آصف رشیدی،حافظ مقبول احمد،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،مولانا اظہر الدین قاسمی،حافظ محمد رئیس الدین، مولانا عبیداللہ شاکر قاسمی،مفتی سعید احمد قاسمی،مولانا عثمان تماریڈی پلی،حافظ آصف کوڑنگل،محمد عابد البا سوئٹ ہاؤس کے علاوہ اراکین جمعیۃ ،معززین شہر اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے فنکشن ہال پہنچ کر اس تعارف اسلام مسابقہ کے انعقاد کا مشاہدہ کیا اور اس مسابقہ میں شرکت کرنے والوں کے جذبہ کی ستائش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس مسابقہ کے انعامات 17 نومبر بروز،چہارشنبہ،بعدمغرب نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہونے والے جلسہ”سیرت محسن انسانیتﷺ و قومی یکجہتی کانفرنس” میں تقسیم کیے جائیں گے۔