تانڈور میں آج 5 مئی کو جمعیتہ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے عید ملن استقبالیہ
وزیرتعلیم،ایم ایل سی،ایم ایل اے اور ضلع ایس پی کی شرکت
تمام مذاہب و طبقات کے ذمہ داران بھی شرکت کریں گے
وقارآباد/تانڈور:05۔مئی(سحرنیوز ڈاٹ کام)
مولانا عبدالرحمٰن اطہر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءضلع وقارآباد کی اطلاع کے مطابق جمعیتہ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے عیدالفطر کی مناسبت سے برادران وطن اور تمام طبقات کے درمیان اخوت و بھائی چارگی کے پیغام کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ تانڈور کے وائٹ پیالیس فنکشن ہال،ظہیرآباد روڈ میں آج 5 مئی، بروزجمعرات،11 بجے دن "عید ملن استقبالیہ” کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس عید ملن استقبالیہ تقریب میں ریاستی وزیرتعلیم محترمہ پی۔سبیتا اندرا ریڈی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔جبکہ رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی،رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی،ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی۔ریڈی آئی پی ایس اور حافظ محمد خلیق احمدصابر،جنرل سیکریٹری،جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش اس عید ملن استقبالیہ تقریب کے مہمانان اعزازی ہوں گے۔
صدر جمعیتہ علماءضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے بتایا کہ اس عید ملن استقبالیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنمایان اور ذمہ داران کے علاوہ ملی،سیاسی وسماجی شخصیات اور تمام طبقات کے سرکردہ افراد بھی شرکت کریں گے۔اور اپنےخطابات کے ذریعہ ملک،ریاست تلنگانہ،وقارآبادضلع اور شہر تانڈور میں تمام مذاہب کے درمیان آپسی بھائی چارہ کی مزیدمضبوطی،قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کے مزید فروغ و استحکام کا پیغام دیں گے۔تمام سے اس عید ملن استقبالیہ میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

