کشمیر میں فوجیوں کا قابل تحسین اقدام
برف میں دیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طئے کرکے
خاتون کو اسٹریچر کے ذریعہ ہیلی پیاڈ تک منتقل کیا
بانڈی پورہ/جموں وکشمیر:12۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)
ہندوستانی فوج کے چنار کور Chinar Corps# کےجنگجوؤں نے آج ہفتہ کے دن جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے باراؤب علاقہ سے ایک خاتون کو اسٹریچر پر لٹاکر برف میں ڈوبے ہوئے اس پورے علاقہ کے طویل راستوں کو پیدل چلتے ہوئے عبور کیا۔اور اس خاتون کو ہسپتال منتقلی کی غرض سے ہیلی پیڈ تک بحفاظت لے گئے۔

ٹوئٹر پر Chinar Corps-Indian Army@ کے مصدقہ ٹوئٹر ہیندل پر اس واقعہ سے متعلق تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ "چنار کے جنگجوؤں نے سِول ہیلی کاپٹر سروسز اور بلاک میڈیکل آفس،داور کے ساتھ مل کر محترمہ فضلی بیگم زوجہ عبدالکبیر نائیک کو براؤب علاقہ سے نکالا اور انہیں اسٹریچر پر دیڑھ کلومیٹر برف میں ڈوبے میں ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے انہیں ہیلی پیڈ تک لے گئے۔
جہاں سے فضلی بیگم کو بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا”۔

دوسری جانب ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے دن جموں و کشمیر کے پہلگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ سری نگر میں منفی 3 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔


