چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ آج شام 7 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ آج شام 7 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
پٹرول ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کرنے کے اعلان کا امکان!!
اپوزیشن جماعتوں کے جاریہ حملوں کے درمیان پریس کانفرنس اہمیت کی حامل

حیدرآباد: 07۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ آج 7 نومبر کی شام 7 بجے پرگتی بھون سے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

جاریہ ہفتہ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب پانچ روپئے اور دس روپئے کی ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور پھر ریاستی حکومتوں کو ویاٹ میں کمی کرنے کی سفارش کے بعد ملک کی بی جے پی اقتدار والی دس اور غیر  بی جے پی اقتدار والی دو ریاستوں کی جانب سے ویاٹ میں کمی کی گئی تھی۔وہیں آج ہی چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کی جانب سے بھی ریاست پنجاب میں ویاٹ میں کمی کے ذریعہ پٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اس اعلان کے بعد عوام کی نظریں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ پر ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں کیا موقف اختیار کرتے ہیں؟ اس تناظر میں ایسا مانا جارہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس اہمیت کی حامل ہے!

چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ اپوزیشن جماعتوں بی جے پی، کانگریس اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی قائدین کی جانب سے ان پر اور ٹی آر ایس حکومت پر عائد کیے جانے والے مختلف الزامات پر اس پریس کانفرنس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔!!

ساتھ ہی حضورآباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار و سابق ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کی کامیابی، پوری ریاست میں دلت بندھو اسکیم کے نفاذ کے مطالبہ میں شدت اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر طبقات کے لیے بھی کسی اسکیم کے اعلان کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔امکان ہے کہ چیف منسٹر اس تعلق سے بھی کوئی اعلان کرسکتے ہیں؟دوسری جانب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریاست میں بس کرایوں میں اضافہ کیے جانے کی اطلاعات پر بھی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ کوئی اعلان کرسکتے ہیں!!

بہرحال بہت دن بعد چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کی اطلاعات پر عوام میں تجسس  پایا جاتاہے۔