چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا نے اپنی گاڑی سے اتر کر ہوم گارڈ اشرف علی کو گلدستہ پیش کیا

"پھر بھی جو لوگ بڑے ہیں وہ بڑے ہی رہتے ہیں”

چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا نے
اپنی گاڑی سے اتر کر ہوم گارڈ اشرف علی کو گلدستہ پیش کیا

حیدرآباد: 08۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

آج کی صبح حیدرآباد کے ایک ہوم گارڈ اشرف علی کے لیے یقیناً اس وقت حیران کردینے والی اور خوش کن رہی جب انہیں معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا جیسی شخصیت نے سڑک پر اپنی گاڑی رکواکر ڈیوٹی انجام دے رہے ہوم گارڈ اشرف علی کو ایک نہایت ہی خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کی۔

جو کہ روز اشرف علی کی خدمات کو اپنی رہائش گاہ سے ہائی کورٹ کو جاتے وقت اور ہائی کورٹ سے واپس لؤٹتے وقت دیکھا کرتے تھے۔ہوم گارڈ اشرف علی جو کہ عابڈس پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیں کی جانب سے انتہائی مصروف مانا جانے والے عابڈس سرکل پر روز انتہائی ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دئیے جانے کو معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا روز اپنی آمد و رفت کے دؤران دیکھا کرتے اور اپنے عہدہ و فرائض کے تئیں ہوم گارڈ اشرف علی کی خدمات کو انتہائی باریکی کے ساتھ محسوس بھی کیا کرتے تھے کہ ہوم گارڈ اشرف علی اتنی ذمہ داری اور خوش اخلاقی کے ساتھ بلاء کسی شکایت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا روز صبح براہ عابڈس ہائی کورٹ جاتے وقت اور شام کو ہائی کورٹ سے اپنی رہائش گاہ واپس ہوتے وقت بغور ہوم گارڈ اشرف علی کی خدمات کو دیکھا کرتے کہ وہ کیسے بنا کسی دباؤ اور اپنی خدمات کے دؤران غیر ذمہ دارانہ مظاہرہ کے بناء انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ بہتر نظم و ضبط اور خوش اخلاقی کے ساتھ ٹریفک کو گزارتے ہیں۔

حسب معمول آج معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا عابڈس سرکل سے گزر رہے تھے کہ وہ خود اپنی گاڑی رکواکر گاڑی سے نیچے اترے اور ہوم گارڈ اشرف علی کو ایک انتہائی خوبصورت پھولوں پر مشتمل گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔

معزز چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ ستیش چندرا کے اس اقدام سے ہوم گارڈ اشرف علی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔انہوں نے معزز چیف جسٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واقعی یہ لمحات حیران کن بھی اور خوش کن بھی تھے کہ ایک اعلیٰ اور معززشخصیت ایک ہوم گارڈ کی خدمات کومحسوس کرتے ہوئے انہیں خوشیاں فراہم کیں تاکہ وہ اپنی خدمات مزید بہتر طریقہ سے انجام دے سکیں۔

واقعی بڑے لوگ بڑے ہی ہوتے ہیں جو کہ اتنے معزز و اعلیٰ عہدہ پر فائز رہ کر بھی زمینی حقائق اور اپنی چاروں جانب ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔