نوئیڈہ میں مصروف سڑک پر کار پر کرتب، و یڈیو وائرل
ٹریفک پولیس نے عائد کیا 26,000 روپئے کا جرمانہ
نئی دہلی : 18۔اگست
(سحرنیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)
آج کل نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پر مختلف گاڑیوں کے ذریعہ کرتب بازی Stunts# کرنے کا جنون بڑھتا جارہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی ایک اہم وجہ سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر ریلز Reel# بناکر اپ لوڈ کرنا،فالوورز بڑھانا اور اس سے پیسہ کمانا مقصد ہوتا ہے۔لیکن یہ جنون انتہائی جان لیوا ثابت ہوتا جا رہا ہے۔ملک کے مختلف مقامات پر اسی جنون کی وجہ سے کئی نوجوان ٹرینوں سے ٹکراکر یا ڈیموں میں گر کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
15 اگست کو تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں موجود سیاحتی اور پُر فضا مقام اننت گیری ہلز کے گھاٹ پر نوجوانوں کی ٹولیوں نے کاروں، جیپ اور موٹر سیکلوں کے ذریعہ 10بجے صبح تا 1 بجے دوپہر تک کار ریس، کرتب اور موٹرسیکل ریس کے ذریعہ اس علاقہ میں خوف پیدا کر دیاتھا اور اس سیاحتی علاقہ کی ہوا کو مکدر کر دیا تھا۔اس دن محکمہ پولیس اور جنگلات کے عہدیدار و ملازم یوم آزادی کی تقاریب میں مصروف تھے۔
اطلاع ہےکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ اس پورے واقعہ میں 30 کاروں اور 70 موٹرسیکلوں کےذریعہ نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔جن کی سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور اننت گیری ہلز کےمختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کےفوٹیج کے ذریعہ شناخت اور کاروائی کرنے میں وقارآباد ضلع پولیس مصروف ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر اتر پردیش کے نوئیڈہ کا ایک ویڈیو وائرل ہواہے۔جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شام کے وقت اہم سڑک پر دوڑتی ایک کار کے سامنے حصہ پر نوجوان کرتب بازی میں مصروف ہے۔جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے اس روڈ پر ٹریفک بھی ہے۔
” ایکس X ” (جس کا نام پہلے ٹوئٹر ہوا کرتا تھا) پر نتن پراشر Nitin Parashar@ نامی صارف نے اس واقعہ کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” موت کو دعوت دیتا نوئیڈہ ” ، ساتھ ہی انہوں نے اپنے اس ویڈیو کو نوئیڈہ ٹریفک پولیس اور اترپردیش پولیس کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
اس پوسٹ پر چالان کی رسید پیش کرتے ہوئے نوئیڈہ ٹریفک پولیس نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ” مذکورہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑی کے خلاف قواعد کےمطابق کارروائی کرتے ہوئے ای۔چالان 26,000 روپے جرمانہ روانہ کر دیا گیا ہے۔” اور بعد تحقیقات مزید کارروائی کی جائے گی۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ ای۔چالان اس کار کے مالک مہیش پال کے نام پر روانہ کیا گیا ہے،جو کہ دہلی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔تاہم اس بات کا انکشاف نہیں ہو پایا ہے کہ کیا کار پر اسٹنٹ کرنے والا نوجوان ہی اس کار کا مالک ہے؟ اور اس موقع پر کار کون چلا رہا تھا۔؟
اس جان لیوا اور غیر ذمہ داری کے مظاہرہ پر مشتمل ویڈیوز کے آج کل فوری سوشل میڈیا پر گشت کرنے سے پولیس کو بھی آسانی ہو رہی ہے۔وہیں ایسے غیر ذمہ دار نوجوانوں کو سبق بھی حاصل ہو رہا ہے جو کہ ایسی حرکتوں کے ذریعہ جہاں وہ خود اپنی جانیں خطرہ میں ڈالتے ہیں وہیں سڑک پر سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خطرہ پیدا کرتے ہیں۔!
” یہ بھی پڑھیں ”


