تانڈور کے ریلوے فلائی اوور بریج پر کار میں آگ کے بھیانک شعلےبھڑک اُٹھے، کار میں موجود ڈاکٹر اور دیگر محفوظ، فائر انجن نے آگ بجھائی

تانڈور کے ریلوے فلائی اوور بریج پر کار میں آگ کے بھیانک شعلے بھڑک اُٹھے
کار میں موجود ڈاکٹر اور افراد خاندان محفوظ، فائر انجن نے آگ بجھائی

وقارآباد/تانڈور : 23۔اکتوبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں موجود ریلوے فلائی اوور بریج پرخوش قسمتی سے آج رات ایک بڑ احادثہ اس وقت ٹل گیا جب ایک کار میں انجن میں بھیانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔تاہم کار میں موجود تمام مسافرین فوری کار سے اتر گئے اور آگ کو بجھانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد فائز انھن طلب کرلیا گیا جس نے کار کے انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

آج پیر کی رات تقریباً دس بجے تانڈور۔کوڑنگل روڈ پرموجود ریلوے فلائی اووربریج پر پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات سے سب انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) ایم اے رؤف نے نمائندہ سحر نیوز ڈاٹ کام کو واقف کر واتے ہوئے بتایا کہ تانڈور میں موجود جے بی ہسپتال کے ڈاکٹر کلیان موہن اپنے افراد خاندان کےساتھ ہئیونڈائی Hyundai# کار نمبر TS 04 ES 2300کے ذریعہ حیدرآباد سے براہ کوڑنگل تانڈور واپس ہو رہے تھے کہ تانڈور کے ریلوے فلائی اوور بریج پر کار میں پٹرول ختم ہوگیا۔لیکن لگاتار اس کار کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث کار میں موجود بیاٹریوں میں سے اٹھنے والی چنگاریوں کی وجہ سے کار کے انجن کے حصہ میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔

سب انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) ایم اے رؤف نے بتایا کہ اس کار میں چار تا پانچ افراد سوار تھے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ابتداء میں پانی کے ذریعہ آگ کے شعلے بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم اس میں ناکامی ہوئی۔اطلاع پر سب انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) ایم اے رؤف دو پولیس کانسٹیبلس سائپا اور وینکٹ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ فائر سرویس تانڈور کو اطلاع دی گئی۔جس پر فائر انجن کے عملہ نےفوری جائےمقام پر پہنچ کر کار کے انجن میں بھڑکتے ہوئے شعلوں کو بجھایا۔آگ کی شدت دیکھ کر راہ گیر بھی پریشان تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائر انجن طلب نہ کیا جاتا تو مہیب آگ مکمل کار کو اپنی زد میں لے لیتی۔!!

اس حادثہ کے بعد فلائی اوور بریج پر ٹریفک کے گزرنے میں معمولی خلل پڑا،تاہم پولیس نے جے سی بی مشین کی مدد سےمتاثرہ کار کو سڑک سے ہٹاکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ کار کے مالک ڈاکٹر کلیان موہن کی شکایت کے بعد پولیس کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔