بہار کے مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں آگ لگ گئی

بہار کے مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں آگ لگ گئی

مدھوبنی :19۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

آج بہار کے مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر خالی ٹرین کے پانچ ڈبوں میں آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ جے نگر سے نئی دہلی جانے والی سواتنترتا سینانی ایکسپریس میں پیش آیا۔اسٹیشن حکام اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اورفائر انجن طلب کرلیے گئے اس آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مکمل ٹرین خالی تھی۔ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔