بھوپیندرا پٹیل ہونگے گجرات کے نئے چیف منسٹر ،کل اپنے عہدہ کا حلف لیں گے

بین ریاستی خبریں قومی خبریں

بھوپیندرا پٹیل ہونگے گجرات کے نئے چیف منسٹر
کل 13ستمبر کو اپنے عہدہ کا حلف لیں گے

نئی دہلی/احمد آباد: 12۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

کل چیف منسٹر گجرات کی حیثیت وجئے روپانی کے اچانک استعفیٰ کے بعد بی جے پی ہائی کمان نے نئے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے بھوپیندرا پٹیل کا انتخاب کیا ہے۔جو کہ گجرات اسمبلی میں حلقہ گھٹ لودیا کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آج گاندھی نگر کے بی جے پی پارٹی دفتر میں ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھوپیندرا پٹیل کا بحیثیت لیڈر آف بی جے پی لیجسلیٹیو انتخاب کرلیا گیا۔

بعدازاں بھوپیندرا پٹیل،کل چیف منسٹر گجرات کے عہدہ سے مستعفی ہونے والے وجئے روپانی، بی جے پی صدر گجرات سی آر پاٹل اور دیگر پارٹی قائدین و ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون پہنچ کر گورنر گجرات آچاریہ دیرات سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرتے ہوئے انہیں ایک مکتوب حوالے کیا۔

بھوپیندراپٹیل کل 13 ستمبر ،بروز پیر دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ان کے ساتھ نئی کابینہ بھی اپنے عہدوں کا حلف لے گی۔

یاد رہے کہ چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے وجئے روپانی کل ہفتہ کی شام اچانک اپنی ریاستی کابینہ کے ساتھ مستعفی ہوتے ہوئے ریاستی گورنر آچاریہ دیواورت کو اپنا مکتوب استعفیٰ حوالے کیا تھا۔

بعد زاں میڈیا کانفرنس میں انہوں نے اپنے عہدہ سے اسعفیٰ دئیے جانے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اچانک اس استعفیٰ کی وجوہات نہیں بتائیں۔وجئے روپانی نے 7 اگست 2016 کو چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیا تھا اس طرح انہوں نے پانچ سال ایک ماہ تک بحیثیت چیف منسٹر گجرات اپنی ذمہ داری نبھائی۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وجئے روپانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں پانچ سال تک گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ان کے اس طرح اچانک گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے استعفیٰ کے اعلان سوالات کو انہوں نے ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ سال تک چیف منسٹر کی ذمہ داری نبھانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس طرح کی تبدیلیاں بی جے پی میں عام بات ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی صدر بھارتیہ جنتاپارٹی جے پی نڈا نے لیڈر آف لیجسلیٹیو بی جے پی حیثیت سے انتخاب کے بعد بھوپیندرا پٹیل کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے