وقارآباد ضلع : چلتی ہوئی کار میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ،حیدرآباد سے گلبرگہ جارہے تمام مسافرین محفوظ

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآبادضلع: چلتی ہوئی کار میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے
حیدرآباد سے گلبرگہ جارہے تمام مسافرین محفوظ

وقارآبادْکوڑنگل:12ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے کوڑنگل میں آج ایک چلتی ہوئی کار میں شعلے بھڑک اٹھے بعد ازاں یہ کار شعلہ پوش ہوگئی۔خوش قسمتی سے اس کار میں سوار پانچ افراد محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے عطاپور کے ساکن پانڈو،سرینواس،سونو اور راجو انڈیکا کار کے ذریعہ براہ کوڑنگل گلبرگہ جارہے تھے کہ حیدرآباد۔ بیجاپور نیشنل ہائی وے پر کوڑنگل منڈل کے کستوری پلی کے قریب کار میں موجود پانڈو نے محسوس کیا کہ کار میں چنگاریاں بھڑک رہی ہیں اور انہوں نے ڈرائیور سے فوری کار روک دینے کے لیے کہا۔

" جلتی ہوئی کار کا منظر ” (ویڈیو) "

اس دؤران کار سے اچانک شعلے بھڑکنے لگے اور کار میں موجود چاروں افراد بحفاظت اس کار سے اتر گئے۔جس کے بعد دیکھتے دیکھتے یہ کار مکمل شعلوں میں گھر کر خاکستر ہوگئی۔

کار میں اس طرح اچانک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔اطلاع پر فائر سرویس کے عملہ نے جائے مقام پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل چکی تھی۔اس سلسلہ میں کوڑنگل پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے