گوگل میاپ میں گیان واپی مسجد کو مندر میں تبدیل کیا جائے، بنگلورو کے ایک اسکول کی اپنے قدیم طلبہ کو ای۔میل کے ذریعہ ہدایت 

گوگل میاپ میں گیان واپی مسجد کو مندر میں تبدیل کیا جائے
بنگلورو کے ایک اسکول کی اپنے قدیم طلبہ کو ای۔میل کے ذریعہ ہدایت 

بنگلورو:23۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

ملک میں گزشتہ چند سال سےفرقہ پرستی اورمذہبی جنونیت میں روزافزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کیا مساجد اور کیا بستیاں سب کونشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔شوبھا یاترا پر پتھراؤ کا الزام،بستیوں پر بلڈوزر!بین مذہبی شادی گھر پر بلڈوزر! نام پوچھ کر ایک معصوم ہندو ضعیف شخص کا صرف اس لیے قتل کے وہ شاید مسلمان ہوگا!!۔

حجاب،حلال گوشت،مسلم چھوٹے بیوپاریوں کو منادر سے دوررکھنے کا حکم،مساجدکے سامنے برہنہ ہتھیاروں کےساتھ مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے،مسلمانوں کی بہنوں اور بیٹیوں کو گھروں سے نکال کر ان کی عصمت ریزی کی دھمکی،تو کبھی دھرم سنسد کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی نسل کشی کا عزم! پھر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذاں کے خلاف مختلف اشتعال انگیزی،مساجد کے روبرو ہنومان چالیسیہ پڑھنے کا جنون!!

پھر گیان واپی مسجد کا معاملہ سرخیوں میں آگیا۔جہاں عدالت کےحکم کے بعد ویڈیوگرافی کی گئی لیکن عدالت میں رپورٹ داخل کرنے سے قبل ہی ایک وکیل کی جانب سے مسجد کے حوض سے "شیولنگ” برآمد ہونے کا انکشاف!جبکہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کا دعویٰ کہ وہ شیولنگ نہیں پانی کے حوض کے درمیان موجود پانی کا فوارہ ہے!! سروے کی رپورٹ عدالت سے قبل گودی میڈیا کی سرخیوں میں!!

پھر متھرا اور کاشی کا ایشو تو دوسری جانب قطب مینار،تاج محل،دہلی کی جامع مسجد،بھوپال کی دو مساجد کی کھدوائی اور شیولنگ کی تلاش کا مطالبہ!!اب جبکہ گیان واپی مسجد کے متعلق معاملہ عدالتوں میں زیر دؤران ہے اور اس حساس معاملہ کا عدالت کو فیصلہ کرنا ہے۔

ایسے میں کرناٹک کے بنگلورو میں موجود”نیو ہوریزون پبلک اسکول” New Horizon Public School@ کا انتظامیہ اپنے تمام قدیم طلبہ کو باقاعدہ ای۔میل کے ذریعہ ہدایت دے رہا ہے کہ وہ”گوگل میاپ Google Map” پر”گیان واپی مسجد” کو”گیان واپی مندر”کےطور پر تبدیل کریں۔اس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ جب یہ اسکول ظاہر ہے جہاں تمام مذاہب کے طلبہ تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور اب بھی کررہے ہوں گے تو کس طرح مذہبی منافرت کو ہوا دے رہا ہے؟

عدالت کے فیصلہ سے قبل ہی اس اسکول کے انتظامیہ کو ایسی کیا ضرورت پڑگئی کہ وہ دنیا بھر میں دیکھے جانے والے گوگل میاپ میں مسجد کو عدالت کے فیصلہ سے قبل ہی مندر کے طور پر تبدیل کردانا چاہتا ہے؟

"نیوہوریزون پبلک اسکول”New Horizon Public School@ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہواہے کہ یہ اسکول 1982 میں قائم کیا گیاہے۔اسکول انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ”NHPSتعلیم کےمیدان میں 35 سال کی شاندار تاریخ رکھتا ہے،جس کا مقصد اپنے طلباء کو جامع تعلیم فراہم کرنا ہے”۔

اس معاملہ میں فیاکٹ چیکر آلٹ نیوز کے معاون فاؤنڈر محمدزبیر نے اس اسکول کے چند طلبہ کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ”NhpsOfficial@ تعلیمی ادارہ نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔اور ہندومسلم کوتقسیم کررہا ہے۔نیو ہوریزون پبلک اسکول Bengaluru# کے سابق طلبہ کو ان کے اسکول سے میل موصول ہوئے ہیں۔

جس میں”ہندو بھائیو/بہنوں”سے کہا گیا ہے کہ وہ گیان واپی مسجد کا گیان واپی مندر کے طور پر گوگل میاپ پر مقام/نام تبدیل کریں/اپ ڈیٹ کریں”۔اور اس میل میں لکھا گیا ہےکہ ساتھ ہی اپنے تمام ہندو رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔

اس اسکول کی ایک سابق طالبہ Karthika Namboothiri@نے اسکول کی جانب سےانہیں موصولہ ای۔میل کا اسکرین شاٹ ٹوئٹ کیا ہے جس میں اس اسکول NhpsOfficial@ کو ٹیاگ کرتےہوئےلکھا ہے کہ”بنگلورو،انڈیا میں میرا سابقہ اسکول مذہبی منافرت اور تفرقہ پھیلانے کے لیے ہمیں ای میلز بھیجنے کی ہمت رکھتا ہے۔میں اس کے لیے شرمندہ ہوں”۔

اس معاملہ میں نامورصحافی ساکشی جوشی Sakshi Joshi@ نے آج ہی ایک ویڈیو بناکر اس اسکول کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=seESesvI2Cg