کرناٹک میں جلیٹن اسٹک دھماکہ 6 ہلاک

کرناٹک میں جلیٹن اسٹک دھماکہ 6 ہلاک

بینگلورو۔23۔فروری (ایجنسیاں/سحرنیوزڈاٹ کام)
کرناٹک میں آج ہونے والے جلیٹن اسٹک دھماکہ میں کم ازکم 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے یہ دھماکہ چکبلاپورضلع کے ہیرے ناگ ولی موضع کی ایک معدن میں ہوا ہے جہاں جلیٹن اسٹک کے اسٹاک میں دھماکہ ہوا اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Picture Courtesy: Magzentine

رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جلیٹن کو ایک گاڑی کے ذریعہ منتقل کیے گئے تھے۔اس دھماکہ اور اموات کے بعد پرسیندرا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کے بموجب فارنسک ٹیم کوجائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی اور نعشوں کے پرخچے اُڑگئے ہیںاور نعشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

Picture Courtesy: ThePrint

وزیر صحت کرناٹک و انچارج وزیر چکبلاپورضلع کے۔ سدھاکر اطلاع پر جائے مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلہ میں پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ وہ اس حادثہ کی تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپا کو واقف کرواچکے ہیں اور اس سلسلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Picture Courtesy : Greater Jammu

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپا کے بشمول دیگر نے اس دھماکہ میں ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی گئی ہیں اور مہلوکین کے افرادخاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپانے کہا ہے انہوں نے وزیر صحت کرناٹک و انچارج وزیر چکبلاپورضلع کے۔ سدھا اور اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے اس دھماکہ کی تفصیلات حاصل کی ہیںاورپولیس اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے ۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ جلیٹن اسٹک کانکنی کی غرض سے منتقل کیے جارہے تھے !!