گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دؤران چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیے

ریاستی خبریں

گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دؤران چیوڑلہ میں پولیس نے کار سے 60 لاکھ روپئے ضبط کرلیے

رنگاریڈی/چیوڑلہ۔23۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)

آج شام گاڑیوں کی تلاشی کے دؤران ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں پولیس نے ایک کار سے 60 لاکھ روپئے کی بھاری نقد رقم ضبط کرلی ہے۔

یاد رہے کہ حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، محبوب نگر کے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔رائے دہندوں کو رجھانے کی کوشش میں رقم ،شراب اور دیگر اشیاء کی منتقلی کو روکنے کی غرض سے پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری ہے۔

دستیاب اطلاعات کے بموجب اسی دؤران آج شام چیوڑلہ پولیس گاڑیوں کی تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ ایک کار کی تلاشی کے دؤران کار کی ڈِکی میں تھیلوں میں بھرے ہوئے نوٹ برآمد ہوئے! اس رقم سے متعلق کار مالک/ڈرائیور نے جائز دستاویزات پیش نہیں کیے اور یہ رقم 60 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
بعدازاں پولیس نے اس رقم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کار مالک/ ڈرائیور سے اس سلسلہ میں پوچھ تاچھ جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔