شاہنواز قاسم آئی پی ایس کے بشمول تلنگانہ کے
13 پولیس عہدیداروں کویوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس میڈل
حیدرآباد:25۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام)
یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے بہترین خدمات انجام دینے والے ریاست تلنگانہ کے جملہ 13 پولیس عہدیداروں کو ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سال تلنگانہ کے حصہ میں دو صدرجمہوریہ پولیس میڈلس اور 11 پولیس میڈلس آئے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس (ٹی ایس ایس پی) کی تیسری بٹالین (ابراہیم پٹنم ) کے کمانڈنٹ چاکو سنیکی اور پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن شعبہ کے آئی جی پی دفتر میں خدمات انجام دے رہے ہیڈ کانسٹیبل جی۔سرینواس راجو کو صدرجمہوریہ پولیس میڈل حاصل ہورہا ہے۔

جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جن 11 پولیس عہدیداروں کو بہترین خدمات کے لیے پولیس میڈلس کا اعلان کیا گیا ہے ان میں جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس،آئی جی پی،ڈائرکٹر آف مینارٹی ویلفیئر و ڈائرکٹر/سیکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی بھی شامل ہیں۔جبکہ
٭٭ مسٹر ایس۔روی کمار(ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسپیشل برانچ ،سائبر آباد)
٭٭ مسٹر پی۔شوبھن کمار(اے ایس پی جئے شنکر بھوپال پلی)
٭٭ مسٹر آر۔سدرشن (اے ایس پی،انٹلیجنس،حیدرآباد)
٭٭ مسٹر پی۔سرینواس راؤ(ڈی ایس پی،آئی جی پی انٹلیجنس،سیکورٹی وِنگ)
٭٭ مسٹر جی۔سرینواسلو،(ڈی ایس پی،ایڈیشنل ڈی جی پی ٹیکنیکل آفس)
٭٭ مسٹر کے ایم کرن کمار،(ڈی ایس پی ونپرتی پولیس ڈویژن)
٭٭ مسٹر محمد یعقوب خان (آر ایس آئی،انٹلیجنس)
٭٭ مسٹر بینڈی ستیم(اسسٹنٹ آر ایس آئی،ساتویں بٹالین،ڈچپلی)
٭٭ مسٹر ایم۔وینکٹ رمنا ریڈی (اسسٹنٹ آر ایس آئی،دفتر اے ڈی جی پی،آپریشن، گرے ہاؤنڈس)
٭٭ مسٹر ای۔کوٹیشورراؤ(ہیڈ کانسٹیبل،آٹھویں بٹالین،کونڈا پور)
بھی پولیس میڈل حاصل کرنے والے عہدیداروں میں شامل ہیں۔

