مفت موبائل، نیٹ فلکس، آمیزان،پنک وہاٹس ایپ والے لنکس سے وہاٹس ایپ یوزرس پریشان اور اس کا حل

ریاستی خبریں قومی خبریں یہاں وہاں سے
مفت موبائل، نیٹ فلکس، آمیزان، پنک وہاٹس ایپ والے لنکس سے وہاٹس ایپ یوزرس  پریشان اور اس کا حل

حیدرآباد: 17۔اپریل (سحرنیوز ڈاٹ کام؟ خصوصی رپورٹ)

گزشتہ چنددن سے ایسے وہاٹس ایپ یوزرس بہت پریشان ہیں جنہوں نے کسی کی جانب سے پرسنل یا پھر گروپس میں بھیجی گئی لنکس کو مفت موبائل فون یا پھر اپنے وہاٹس اپ کو پنک کلر میں بدلنے یا پھر دو ماہ کیلئے مفت نیٹ فلکس سبسکرپشن حاصل کرنے کے لالچ میں کلک کردیا ہوگا!

وہاٹس ایپ پر آٹومیٹک فارورڈ ہورہے میسیجس۔

اس کے بعد اس لنک والے میسیجس خودکار طریقہ سے یعنی Automatic آپ جن گروپس میں موجود ہیں یا پھر آپ کے جتنے دوست احباب وہاٹس اپ پر موجود ہیں ان تمام کو بناء آپ کی جانب سے روانہ کیے پہنچ رہے ہیں۔

وہاٹس اپ کے زیادہ تر گروپس ہیں گزشتہ دو دن سے ایسے ہی لنکس کی بھرمار ہے جسے یوزرس ڈیلیٹ کرتے کرتے سب پریشان ہیں۔
ایسے لنکس کو یا آئندہ کبھی بھی کسی بھی چیز کے مفت لالچ میں آئے ہوئے یا فارورڈ کیے ہوئے میسیجس کو ہرگز کلک نہ کریں دراصل یہ ہائیکرس ہوتے ہیں اور اس سے ان وہاٹس ایپ یوزرس کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے جو اپنے موبائل فونس کے ذریعہ گوگل پے ، فون پے یا پھر پے ٹی ایم کے ذریعہ رقمی لین دین کرتے ہیں یا اپنے موبائل فون کے ذریعہ نیٹ بینکنگ کرتے ہیں، ساتھ ہی آپ کے موبائل کا سارا مواد،فیملی فوٹوز، ویڈیوز کے علاوہ  دیگر پاس ورڈس کا سرقہ بھی ممکن ہے۔

وہاٹس ایپ پر آٹومیٹک فارورڈ ہورہے میسیجس۔

یاد رہے کہ اس زمانے میں کوئی بھی چیز یونہی لنک کلک کردینے سے یا پھر پانچ گروپس میں فارورڈ کردینے سے مفت میں کوئی بھی نہیں دیتا یہ صرف ہائیکرس کے ذریعہ پھنسانے کا طریقہ ہوتا ہے یا پھر آپ کے موبائل فون میں وائرس داخل کردیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ لالچ بُری بلاء ہے غور کریں کہ آپ کے فارورڈ کے بعد کس طرح اور کس طریقہ سے وہ چیز آپ تک پہنچائی جائے گی؟؟

جب کبھی وہاٹس ایپ میں کوئی نیا فیچر شامل کیا جاتا ہے تو وہاٹس ایپ انتظامیہ خود اس کی اطلاع دیتا ہے اور میڈیا کے ذریعہ بھی اس سے متعلق تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

نہ نیٹ فلکس مفت سبسکرپشن دیتا ہے اور نہ آمیزان کی لنک کو پانچ گروپس میں فارورڈ کرنے سے مہنگا ایپل فون کوئی مفت میں دے گا، ایسے لنکس کو فارورڈ کرنے سے قبل ایک مرتبہ غور کرلینا لازمی ہوتا ہے کہ مفت کے لالچ میں جہاں ہم خود اپنی پریشانیوں کا سامان پیدا کرتے ہیں وہیں گروپس کے ممبرس کوبھی پریشانیوں میں ڈھکیل دیتے ہیں۔

جن جن کے موبائل سے اس قسم کے لنکس آٹو میٹک فارورڈ ہورہے ہیں وہ اپنے موبائل میں چیک کرلیں کہ کوئی ایپ انسٹال ہوا ہے کیا؟
جو اپنی شناخت (لوگو) کے بجائے صرف نام دکھائے گا، ایسے ایپ کو فوری ان انسٹال کردیں ،اپنے موبائل میں موجود گوگل کروم یا دیگر براؤزرس جو آپ استعمال کرتے ہیں میں جاکر فوری طورپر Histroy کو مکمل Clear کردیں۔ یا پھر اپنے وہاٹس ایپ کو بیاک اپ لیکر ان انسٹال کرتے ہوئے دوبارہ انسٹال کرلیں۔
اس کے فوری بعد اپنے موبائل میں موجود تمام رقمی لین دین والے ایپس،سوشیل میڈیا ویب سائٹ کے ایپس کے پاس ورڈ تبدیل کردیں۔

…………

یہاں دو ویڈیوس پیش ہیں شاید ان کی مدد سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں؟

https://youtu.be/3To8ylE689o

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے