ایئر ایمبولنس نے پیٹ کے بل ممبئی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈگ کی،تمام مسافرمحفوظ
ممبئی :06۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)
آج رات ایک ایئر ایمبولنس نے ممبئی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اس ایئر ایمبولنس کے لینڈنگ گیئرس فیل ہوجانے کے باعث پیٹ کے بل ایمرجنسی لینڈنگ کی اس واقعہ میں اس میں موجود بشمول ایک مریض تمام پانچ مسافرین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ناگپورسے حیدرآباد جارہا بیچ کرافٹ VT-JILکے اسٹاف نے رات 9 بج کر 9 منٹ پر مکمل طورپر ایمرجنسی لینڈنگ کی اپیل کی اور اس ایر کرافٹ نے پہیوں کے نہ کھلنے کے باعث اپنے پیٹ کے بل پر محفوظ طریقہ سے ممبئی ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
یہ ایئر ایمبولنس ایر کرافٹ ایک مریض ، ایک ڈاکٹر ،ایک رشتہ دار اور دو کیبن کیریوس کے ساتھ ناگپور سے حیدرآباد جارہا تھا اور دؤران سفر ہی ایرپورٹ اسٹاف کو اطلاع دی کہ ایر کرافٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ انتہائی ضروری ہے۔ جس کے بعد ایرپورٹ انتظامیہ نے اس ایرکرافٹ کو ممبئی کے ہی چھتر پتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ کی جانب موڑدیا۔
اور ایرپورٹ پر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم ،فائر عملہ ،بچاؤ عملہ ،ایر کرافٹ کا تعاقب کرنے والی گاڑیوں ، سیکورٹی اسٹاف اور میڈیکل ٹیم کو ہنگامی حالات کیلئے تیار رکھا گیا تھاتا کہ مسافرین کو فوری کسی بھی قسم کی مدد فراہم کی جاسکے۔
CSMIA salutes the heroic efforts of the airports emergency response team that includes the fire & rescue responders, follow-me vehicles, CISF, medical team amongst many others that were activated instantly & were on standby to provide immediate assistance. https://t.co/9VFjqRAMAW
— CSMIA (@CSMIA_Official) May 6, 2021
اسی کے ساتھ ایرکرافٹ کو طویل رن وے پر اتارا گیا اور ایرکرافٹ کو آگ سے محفوظ رکھنے کی غرض سے پورے رن وے کو جھاگ سے بھردیا گیا تھا۔تمام مسافروں کو بحفاظت اس ایرکرافٹ سے باہرنکال لیا گیا اور ممبئی ہوائی اڈے پر طیاروں کی پرواز شیڈول کے مطابق جاری رہی۔