کب تک میرے مولا؟
وقارآبادضلع: تانڈور میں سمنٹ ٹینکر روڈ ڈیوائیڈرس میں پھنس گیا
آغاز اور اختتام پر کوئی انتباہی بورڈ نہیں
حادثات کے باؤجود محکمہ آراینڈ بی کی خاموشی معنی خیز!
وقارآباد/تانڈور: 27۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
گوتاپور کی جانب سے تانڈور آرہا ایک تیز رفتار سمنٹ سے بھرا ہوا سمنٹ ٹینکر گزشتہ رات سینٹ مارکس ہائی اسکول کے روبرو موجود روڈ ڈیوائیڈرس کے درمیان داخل ہوکر پھنس گیا۔جسے بعدازاں دو بھاری کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔
مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اس مقام پر اس طرح کے حادثات گزشتہ کئی سال سے جاری ہیں لیکن محکمہ آراینڈ بی کے عہدیداروں کی غفلت اور تساہلی ہنوز جاری ہے!!۔
کیونکہ ان روڈ ڈیوائیڈرس کے آغاز اور اختتام پر کوئی انتباہی بورڈ آویزاں نہیں ہے اور نہ ہی ریڈیم کلر ہی کیا گیا ہے۔جس سے رات کے اؤقات سڑک کے درمیان سے آنے والی گاڑیوں کو یہ روڈ ڈیوائیڈرس نظر نہیں آتے اور اسی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں ان روڈ ڈیوائیڈرس میں داخل ہوکر پھنس جاتی ہیں۔

ان روڈ ڈیوائیڈرس میں بڑے ٹرکس کے پھنسنے سے صرف گاڑیوں کے گیئر باکس ٹوٹ جاتے ہیں لیکن موٹرسیکلوں کے ساتھ پیش آنے والی ایسے حادثات سے اب تک کئی موٹرسیکل راں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ اس طرح گاڑیوں کے ٹکرانے اور پھنس جانے کے باعث آغاز میں کئی روڈ ڈیوئیڈرس ٹوٹ اور بعض ایک اپنی جگہ سے بھی ہٹ چکے ہیں۔
دوسری جانب پڑوسی ریاست کرناٹک،تانڈورمنڈل میں موجود چارسمنٹ فیکٹریز،مریان، ملکاپور،ہوگی پور اور کرنکوٹ میں موجود پتھر کی معدنیات تک جانے اور وہاں سے آنے والی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں، بھاری ٹرکس،سمنٹ ٹینکرس،آرٹی سی بسوں کے علاوہ دیگر عوامی گاڑیوں کا اس انتہائی مصروف شاہراہ پر دن اور رات کے وقت گزر ہوتا ہے۔

اس طرح مال بردار گاڑیوں اور دیگر عوامی گاڑیوں کے پھنس جانے سے جہاں مسافرین زخمی ہوتے ہیں وہیں ان گاڑیوں کا بھی شدید نقصان ہوتا ہے۔ جبکہ اس اہم شاہراہ پر رات کے اؤقات رؤشنی کا نظم بھی نہیں ہوتا۔
محکمہ آراینڈ بی کے عہدیداروں سے عوامی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان روڈ ڈیوائیڈرس کی حالت درست کی جائے، ان پر ریڈیم کلر کیا اور ساتھ ہی ان روڈ ڈیوائیڈرس کے آغاز اور اختتام پر ریڈیم کلر کے انتباہی بورڈس آویزاں کیے جائیں۔

