ٹاملناڈو: دیڑھ کروڑ مالیتی گانجہ اور فائبر بوٹ ضبط، اسمگلنگ کے الزام میں مشہوریوٹیوبرکے خلاف کیس درج

ٹاملناڈو: دیڑھ کروڑ روپئے مالیتی گانجہ اور فائبر بوٹ ضبط
اسمگلنگ کے الزام میں مشہور یوٹیوبر کے خلاف کیس درج

ٹاملناڈو؍ناگاپٹنم: 29۔ستمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام؍ایجنسیز)

ٹاملناڈو کے ناگاپٹنم کی پولیس نے ایک مشہور یوٹیوبر اور دیگر تین افراد کے خلاف ناگاپٹنم سے پڑوسی ملک سری لنکا کو  گانجہ کی اسمگلنگ کا کیس درج رجسٹر کرلیا ہے۔گنا سیلن جو کہ” ناگائی میناون” کے نام سے اپنا ایک مشہور ٹامل یوٹیوب چینل چلاتے ہیں کے خلاف ناگاپٹنم پولیس نے یہ کیس درج کیا ہے۔

دو دن قبل پولیس نے سری لنکا کے سمندری پانی میں ایک فائبربوٹ سے 280 کلو گانجہ کا ذخیرہ ضبط کیا تھا جو کہ دس بیاگوں میں پیاک کیا ہوا تھا ضبط شدہ گانجہ کی مالیت ایک کروڑ 68 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

گنا سیلن جو کہ یوٹیوب پر اپنے ناگائی میناون چینل کے ذریعہ مشہور ہیں اور یوٹیوب پر ان کے 6 لاکھ 87 ہزار سے زائد سبسکرائبرس ہیں موجود ہیں۔

گنا سیلن اپنے اس یوٹیوب چینل کے ذریعہ مچھیروں کی زندگی،مچھیروں کی جانب سے سمندر میں مچھلی کے شکار کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے سمندری پکوان پر مشتمل ویڈیوس دکھایا کرتے تھے۔

پولیس نے دو دن قبل کچن کپم میں گانجہ کی ضبطی کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے دؤران انکشاف ہواتھا کہ اس گانجہ کو پڑوسی ملک سری لنکا روانہ کیا جارہا تھا۔پولیس نے فائبر بوٹ اور گانجہ کے ساتھ چار موٹرسیکلیں اور مچھلیوں کے شکار کے جال سمیت مختلف اشیاء ضبط کی تھیں اور موٹرسیکل مالکین گناسیلن،سیوا چندرن،تھمارائی سیولن اور ستیش کے خلاف گانجہ کی اسمگلنگ کاکیس درج کرلیا ہے۔

پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ چاروں ملزمین فرار ہیں اور ان کی تلاش جارہی ہے۔

اس پولیس عہدیدار نے انکشاف کیا کہ یہ چاروں ملزمین باقاعدہ سری لنکا کو گانجہ سربراہ کرتے تھے۔مصدقہ اطلاع کے بعد آج ڈپٹی کمشنرسینتھل نادن کی ہدایت پر 35 کسٹم عہدیداروں نے آج مذکورہ چاروں مفرور ملزمین کے مکانات پر دھاوےمنظم کیے تاہم انہیں وہاں سے کوئی چیز ہاتھ نہیں لگی۔