ماہِ اکتوبر میں ملک کے سرکاری اور خانگی بینکوں کو 21 دنوں کی تعطیلات رہیں گی

ماہِ اکتوبر میں ملک کے سرکاری اور خانگی بینکوں کو 21 دنوں کی تعطیلات رہیں گی

نئی دہلی: 26۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ماہ اکتوبر میں ملک میں موجود تمام سرکاری اور خانگی بینکوں کو جملہ 21 دنوں کی تعطیلات رہیں گی اوران تعطیلات کے دؤران بینک کام نہیں کریں گے۔31 دنوں کے حامل ماہ اکتوبر میں ان 21 دنوں کی تعطیلات میں ماہ کے دوسرے اور چوتھے ہفتوں کی تعطیلات کے ساتھ ساتھ اتوار کی تعطیلات کے علاوہ مختلف مذہبی اور قومی تعطیلات شامل ہیں۔

ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی ) کا کیلنڈر اس ماہ کے دؤران عیدین،تہوار وں اور قومی تعطیلات سے بھرا ہوا ہے۔ تاہم ان 21 دنوں کی تعطیلات کے دؤران ملک کی مختلف ریاستوں میں چند دن بینکس ہنوز کام کریں گے۔

ماہ اکتوبر میں مجموعی طورپر 21 دنوں کی بینک تعطیلات ہیں تاہم یہ ریاستی سطح کی تقریبات میں منقسم ہیں جملہ 21 دنوں کی تعطیلات میں سے 14 دنوں کی تعطیلات ریزروبینک آف انڈیا کی جاری کردہ تعطیلات ہیں۔

جبکہ سات دنوں کی چھٹیاں ہفتہ واری چھٹیوں اور اتوار کو ملاکر ہیں اور ان میں مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

ان تعطیلات کے پیش نظر ہنگامی حالات اور مختلف تقاریب کے لیے کھاتہ دار اپنے پاس نقد رقم رکھ لیں تو انہیں سہولت حاصل ہوگی۔

ماہ اکتوبر 2021 میں 21 دنوں کی بینک تعطیلات کی تفصیلات یہاں پیش ہیں:- 

یکم۔اکتوبر:- ششماہی بینک اکاونٹس کلوزنگ (یہ تعطیل صرف ریاست سکم کے ” گینگ ٹوک ” کے لیے ہوگی۔

2۔اکتوبر :- گاندھی جینتی (ملک کی تمام ریاستوں میں بینک بند رہیں گے)۔

3۔اکتوبر:- اتوار کی تعطیل۔

6۔اکتوبر:- مہالیہ اماوس (یہ تعطیل صرف کرناٹک، مغربی بنگال اور اگرتلہ کے بینکس کو ہوگی)۔

7۔اکتوبر:-یہ بینک تعطیل صرف امپھال کے بینکس کو رہے گی۔

9۔اکتوبر:- دوسرا ہفتہ کی تعطیل۔

10۔اکتوبر:- اتوار کی تعطیل۔

12 اکتوبر:- دُرگا پوجا ( کولکتہ اور اگرتلا)۔

13۔اکتوبر:- دُرگا پوجا(مہااشٹمی) ( یہ تعطیل کولکتہ ، پٹنہ ، رانچی ، اگرتلہ ، بھوبنیشور، گوہاٹی ، امپھال اور گینگ ٹک کے لیے ہوگی)۔

14۔اکتوبر:- درگا پوجا/دسہرہ (یہ تعطیل بنگلور، چنئی،اگرتلہ ، گینگ ٹاک،کولکتہ ، کانپور ، کوچی،گوہاٹی،لکھنو ، پٹنہ، رانچی، شیلانگ، سری نگر، تھرواننتاپورم کے بینکس کو رہے گی)۔

15۔اکتوبر:- دُرگا پوجا / دسہرہ ( ملک کی تمام ریاستوں میں بنکس کو تعطیل ہوگی سوائے شملہ اور امپھال کے)

16۔اکتوبر:- دُرگاپوجا/ڈسائن۔ )صرف گینگ ٹاک،سکم کے بینکس بند رہیں گے)۔

17۔اکتوبر:- اتوار کی تعطیل۔

18۔اکتوبر:- کٹی بِہو (صرف گوہاٹی میں بینکس کو تعطیل ہوگی)۔

19۔اکتوبر:- عیدمیلاالنبیﷺ ( ملک کی تمام ریاستوں میں بینکس بند رہیں گے)۔

20۔اکتوبر:- عیدمیلاد النبیﷺ ، مہارشی والمیکی جینتی اور لکشمی پوجا۔(بنگلور، چندی گڑھ،اگرتلہ،کولکتہ اور شملہ میں بینکس کو تعطیل رہے گی)۔

22۔اکتوبر: جمعہ عیدمیلاد النبیﷺ (جموں اور سرینگر میں تعطیل ہوگی)۔

23۔اکتوبر:- ماہ اکتوبر کے چوتھے ہفتہ کی تعطیل۔

24۔اکتوبر:- اتوار کی تعطیل۔

26۔اکتوبر:- الحاق کا دن (صرف جموں اور سری نگر میں بینکس بند رہیں گے)

31۔اکتوبر:- اتوار کی تعطیل