تلنگانہ :  شاہ آباد میں 6 ا فراد کا قتل کرنے والے راجکمار کی نعش دستیاب،  خودکشی کا شبہ ! نعش کے ساتھ زہر کی بوتل پائی گئی  

تلنگانہ :  شاہ آباد میں 6 افراد کا قتل کرنے والے راجکمار کی نعش دستیاب 
خودکشی کا شبہ ! نعش کے ساتھ  زہر کی بوتل پائی گئی  

حیدرآباد : 13۔جولائی (سحرنیوزبیورو)

حیدرآباد کے مضافاتی ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد منڈل میں دئی ولا گوڑہ میں جمعہ کی رات خون کی ہولی کھیلتے ہوئے ایک نابالغ لڑکی کی پولیس میں شکایت پراس کیخلاف پوکسو ایکٹ پر برہم درندہ صفت راجکمار(36سالہ) کے ہاتھوں صرف نصف گھنٹہ کے دوران 6معصوم جانوں کے قتل کی واردات نے پوری ریاست تلنگانہ کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔

اس لرزہ خیز واردات کو انجام دینے کے بعد سے راجکمار فرار تھا جس کی تلاش میں پولیس کی 12ٹیمیں مصروف تھیں اور تلنگانہ پولیس نے راجکمار کی اطلاع دینے والوں کے لیے دو لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

اسی دوران آج پیر کے دن رنگاریڈی ضلع کے کوتور منڈل کے پنجرلہ کے قریب ایک وینچر میں راجکمار کی نعش برآمد ہوئی ہے جو کہ اس کے ماما کا گاؤں بتایا گیاہے ۔مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی ،راجکمار کی نعش کے قریب ایک زہر کی بوتل پائی گئی جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔!! تاہم پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق واضح ہونے کا امکان ہے۔!

دستیاب اطلاعات کے مطابق پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا۔اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

شاہ آباد منڈل کے گاؤں میں پیش آئے اس6 افراد کے  روح فرسا قتل کی واردات کے بعد  کمشنر پولیس فیوچر سٹی کمشنریٹ ترون جوشی کے نے بتایا تھا کہ مطابق جمعہ کی رات 11 بج کر10 منٹ پر راجکمار شاہ آباد منڈل میں دئی ولا گوڑہ پہنچا پہلے اس نے شکایت کنندہ لڑکی کے مکان پر دستک دی تو اس کی ماں نے جیسے ہی دروازہ کھولا راجکمار نے اس کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا اور پھر مکان کے اندر داخل ہوکر لڑکی کی دادی کے پیٹ میں چاقو گھونپ کر ان کا گلا کاٹ دیا اورپھر شکایت کنندہ لڑکی کو اپنے ساتھ کار میں لے کر چلا گیا جاتے جاتے اس جلاد نے دروازہ پر لہولہان پڑی ہوئی لڑکی کی ماں کا گلا کاٹ دیاتھا۔

راجکمار اس نابالغ کو اپنے ساتھ چار کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود دیوادولا تالاب پر لے گیا اور وہاں اس درندہ نے لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے بعدلاش کو وہیں پھینک دیا۔

پھر وہاں سے یہ اپنے گھر پہنچا اور اپنے بچہ کو دودھ پلانے میں مصروف اس کی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم راجکمار نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر اس کے پیٹ میں بھی چاقو گھونپ کر اس کا قتل کردیا ۔بعدازاں اس جلاد صفت باپ راجکمار نے اپنے دونوں معصوم بچوں کا بھی اسی طرح قتل کرکے گھر سے باہر نکل گیا اور اپنے باپ کو فون کرکے بتایا کہ اس نے ان تمام 6 افراد کا قتل کر دیا ہے اور اب وہ خود کو بھی ختم کر دے گاپھر اس کے بعد راجکمار اپنا فون بند کرکے وہاں سے کار میں فرار ہوگیاتھا۔

ضلع رنگا ریڈی کے شاہ آباد منڈل میں 6 افراد کے لرزہ خیز کی مکمل تفصیلی رپورٹ اس لنک پر  ⬇️

تلنگانہ : رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد میں درندگی کا ننگا ناچ، انسانیت شرمسار ، پو کسو کیس کے ملزم راجکمار کے ہاتھوں 6 افراد بشمول 2 معصوم بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات