کاکروچ جنتا پارٹی کی سوشل میڈیا پر سونامی، انسٹا گرام پر صرف چار دن میں 15 ملین فالوورز ، بی جے پی، کانگریس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کاکروچ جنتا پارٹی کی سوشل میڈیا پر سونامی، انسٹا گرام پر چار دن میں15 ملین فالوورز
بی جے پی اور کانگریس کوبھی پیچھے چھوڑ دیا، لاکھوں نوجوان آن لائن رکن بن گئے، کئی اہم شخصیتیں بھی شامل

نئی دہلی / حیدرآباد: 21۔مئی
(سحر نیوزسوشل میڈیا ڈیسک)

 

معزز چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے15مئی کوایک وکیل کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارک کیا تھا کہ جو بیروزگار ہیں وہ سماج کے طفیلی  Parasite# اور جھینگر Cockroac # کی طرح ہیں۔ اور ان میں سے  کوئی میڈیا میں چلا جاتا ہے تو کوئی سوشل میڈیا  پر اور  کوئی آر ٹی آئی ایکسپرٹ بن کر سسٹم کو نشانہ بناتے ہیں۔

جس کے بعد سوشل میڈیا  پر ایک بحث چھڑگئی اور  چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے بیرزگار جین زی (نوجوانوں) Gen Z#  کو کاکروچ کہا ہے۔ تاہم دوسرے ہی دن چیف جسٹس کے دفتر سے وضاحت جاری کی گئی کہ چیف جسٹس کے ریمارک کو میڈیا نے غلط طورپر پیش کیا ہے انہوں نے بیروزگار نوجوانوں کو کاکروچ نہیں کہا تھا ان کا جعلی ڈگریوں اور دستاویزات کے سہارے معزز پیشوں میں گھسنے والے افراد کے لیے ’کاکروچ‘ اور ’پیراسائٹ‘ (طفیلی) جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ عوام کا احساس تھا کہ چیف جسٹس ایسے کسی بھی ریمارک سے گریز کرتے ہوئے کیونکہ وہ قانون اور دستور کے اولین  نگران ہیں۔

تاہم سپریم کورٹ کی اس کارروائی کے لائیو ٹیلی کاسٹ سے اس حصہ کو کاٹ کر وائرل کیا گیا کہ چیف جسٹس نے یہ ریمارک بیروزگار نوجوانوں پر ہی کیا ہے۔!!

چیف جسٹس کے اس  بیان پردوسرے ہی دن انٹرنیٹ کا انوکھا ردعمل اس طرح سامنے آیا کہ ہندوستان میں بیروزگاری اور مہنگائی جیسے سنجیدہ مسائل کے درمیان سوشل میڈیا  پر ایک انوکھی اور طنزیہ سیاسی تحریک نے جنم لیا ہے جس کو ” کاکروچ جنتا پارٹی” CJP#  کا نام دیا گیا ہے۔

مئی 2026 میں شروع ہونے والی یہ مہم دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اس کے جواب میں ڈیجیٹل ایکٹیوسٹ ابھیجیت دیپکے  https://x.com/abhijeet_dipke  نے جو کہ بوسٹن امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں نے  مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر http://@CJP_2029 کے نام سے ایک اکاونٹ بنایا اور تحریک کی باقاعدہ ویب سائٹ بھی لانچ کر دی۔

خود کو ”سست، کاہل اور  بیروزگاروں کی آواز” قرار دینے والی اس طنزیہ پارٹی نے صرف چار دن میں ایک لاکھ سے زائد ڈیجیٹل ممبرز بنالیے۔ معروف سیاستدانوں کی شمولیت کے ساتھ اس طنزیہ مہم کو اس وقت مزید شہرت ملی جب اپوزیشن کے بڑے رہنماوں نے اس کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی، مہوا موئترا  ترنمول کانگریس (TMC) کی معروف رکنِ پارلیمنٹ نے مذاقاً اس تنظیم کی رکنیت مانگی، جسے کاکروچ جنتا پارٹی نے خوش دلی سے قبول کیا۔کیرتی آزاد سابق کرکٹر اور ٹی ایم سی رہنما نے بھی اس پارٹی میں شامل ہونے  کی اہلیت  دریافت کی، جس پر  پارٹی نے جواب دیا کہ 1983 کا ورلڈ کپ جیتنا ہی سب سے بڑی اہلیت ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تحریک ایک مذاق اور ‘میم’ Meme# کے طور پر شروع ہوئی تھی، لیکن اس نے ایک باقاعدہ 5  نکاتی منشور بھی جاری کیا ہے جو  ہندوستانی اداروں کی کارکردگی پر گہرا طنز ہے جیسے کہ
⬅️ ججوں کے ریٹائرمنٹ کے بعد عہدوں پر پابندی۔
⬅️ کسی بھی چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا کی سیٹ یا کوئی سرکاری عہدہ نہ دیا جائے گا۔
⬅️ ووٹرز کا تحفظ: اگر کسی جائز  ووٹر کا نام لسٹ سے خارج ہوا تو  چیف الیکشن کمشنر کو سخت قانون UAPA کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔
⬅️ خواتین کی نمائندگی:  پارلیمنٹ اور کابینہ میں خواتین کے لیے 50 فیصد سیٹیں مختص کی جائیں گی۔
⬅️ میڈیا کی آزادی: ارب پتی تاجروں (جیسے امبانی اور اڈانی) کی ملکیت والے بڑے میڈیا ہاوزس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔ سیاسی وفاداریاں بدلنے پر پابندی: پارٹی بدلنے والے سیاستدانوں پر 20 سال کے لیے الیکشن لڑنے پر پابندی لگائی جائے گی۔

⬅️  موجودہ ٹی وی اینکز اور صحافیوں کے بینک اکاؤنٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

اس انوکھی ڈیجیٹل مہم نے ثابت کر دیا ہے کہ انٹرنیٹ کے دؤر میں نوجوان احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے روایتی طریقوں کے بجائے طنز و مزاح کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہاں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے انسٹا گرام اکاونٹ پر  دیکھتے دیکھتے آج 21مئی کی شام 5بجے تک   15ملین (ایک کروڑ 50 لاکھ)  سے زائد  فالوورز بن گئے ہیں۔جو کہ انسٹا گرام کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے . وہیں ہر گھنٹہ اس کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

وہیں ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اس کے فالووورز کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی تھی لیکن آج  ہی اس کے اکاونٹ کو ہندوستان میں بلاک کر وا دیا گیا ہے۔انسٹا گرام اور ایکس پر  باقاعدہ اس پارٹی کے مختلف پوسٹرز بھی جاری کردیے گئے ہیں،کاکروچ پارٹی کے کئی گانے بھی بنا دئیے گئے ہیں۔ اور سوشل میڈیا کی کئی اہم شخصتیں کاکروچ جنتا پارٹی پر ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔اس طرح سوشل میڈیاپر گذشتہ چار دن سے کاکروچ جنتا پارٹی کی سونامی کی زد  میں ہے!

کاکروچ جنتا پارٹی کے صدر ابھیجیت۔ 

اب کاکروچ جنتا پارٹی کی تفصیلات نیشنل میڈیا پر بھی زیرگشت ہیں اور اس پارٹی کے فاونڈرابھیجیت دیپکے سے باقاعدہ آزاد صحافی اپنے یوٹیوب چینلوں پر بلا کر انٹرویو بھی لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام جہاں کے صارفین کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے الگ الگ ریاستوں سے کاکروچ جنتا پارٹی کے اکاونٹس بنا چکے ہیں۔

یہاں سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ملک اور ملک کی 22ریاستوں میں برسرا قتدار اور دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی جس نے 2015 میں اپنا انسٹاگرام اکاونٹ بنایا تھا اس کے فالوورز 8.8 ملین ہیں (88 لاکھ)ہیں۔اس طرح کاکروچ جنتا پارٹی نے انسٹاگرام پر  بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی نے فالوورز کے معاملہ میں انسٹاگرام پر کانگریس پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فروری 2014 میں بنائے گئے کانگریس کے انسٹاگرام   اکاؤنٹ پر 13.3ملین فالوورز ہیں۔

 

تانڈور کی اندرماں کالونی میں پولیس کی جانب سے کارڈین اینڈ سرچ آپریشن