دیگر ریاستوں سے آنیوالوں کے پاس کورونا منفی رپورٹ ہوتو ہی ریاست میں داخلہ کی اجازت دی جائے
سینماتھیٹرس،پبس، کلبس اور شراب کی دُکانات پر کورونا پابندیاں عائد کی جائیں
ریاستی ہائیکورٹ کی حکومت تلنگانہ کو مختلف ہدایات
حیدرآباد 8۔اپریل (سحر نیوز ڈاٹ کام)
ملک اور ریاست میں تیزی کیساتھ بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کو ریاست تلنگانہ میں کم کرنے کی غرض سے آج ریاستی ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ دیگر ریاستوں سے تلنگانہ میں داخل ہونے والے افراد کیلئے ” آرٹی پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اپنے ساتھ لانے کو لازمی قرار دیا جائے” " Real-Time Reverse Transcription Polymerase Chain Reaction (rRT-PCR) "۔اور کورونا وائرس منفی رپورٹ کی موجودگی کے بعد ہی ان لوگوں کو ریاست میں داخلہ کی اجازت دی جائے۔
اس سے قبل ریاستی حکومت نے ریاست میں کوروناوائرس کی صورتحال ،اسکی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر مشتمل رپورٹ ہائیکورٹ میں داخل کی۔
ریاستی ہائیکورٹ نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ 100 ملازمین کے حامل دفاتر کے عملہ کو کوویڈ ویکسین دئیے جانے کے اقدامات کیے جائیں ساتھ ہی ریاستی ہائیکورٹ نے حکومت تلنگانہ کو ہدایت دی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ریاست میں موجود سینما تھیٹرس، کلبس ، پبس اور شراب کی دُکانات پر پابندی عائد کی جائے۔


