وقارآباد ضلع میں کورونا وائرس کا قہر، آج مزید 164افراد متاثر،31 کا تعلق تانڈور سے

وقارآباد ضلع میں کورونا وائرس کاقہر،آج مزید 164افراد متاثر،31 کا تعلق تانڈور سے

وقارآباد: 8۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کورونا وائرس کی جاریہ دوسری لہر کے دؤران اس وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے جہاں متاثرین کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

آج 8 اپریل کو ایک ہی دن میں ضلع کے مختلف مقامات پرتشویشناک حد تک جملہ 164 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جس میں سب سے زیادہ 31 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے۔

جبکہ کل 7 اپریل کو ضلع میں 124 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اس طرح کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران 16 مارچ سے آج 8 اپریل تک ضلع وقارآباد میں جملہ 949 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 122 متاثرین کا تعلق تانڈور سے وہیں 103متاثرین کا تعلق پرگی سےاور 103متاثرین کا تعلق وقارآباد سے ہے۔


آج کوویڈ سے متاثر ہونے والے 164 افراد میں سب سے زیادہ یعنی 31 متاثرین کا تعلق تانڈور سے ہے، جبکہ تانڈور ڈویثرن کے کلک چیرلہ میں 28افراد، کوڑنگل میں 11افراد،دؤلت آباد میں 14 افراد، بشیرآباد میں 5 افراد، بھمرس پیٹ میں 2افراداور پدیمول میں ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح وقارآباد میں 24 افراد،پرگی میں 16 افراد، مرپلی میں 8افراد، دوما میں 7افراد ،پوڈور میں 6افراد، بنٹارم میں 4 افراد، دھارور اور مومن پیٹ میں تین ، تین افراد اور نواب پیٹ میں ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

محکمہ صحت و طبابت ضلع وقارآباد کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے بموجب گزشتہ سال کورونا وائرس کے آغاز سے آج 8 اپریل تک ضلع وقارآباد کے چار اسمبلی حلقہ جات وقارآباد ، تانڈور، پرگی اور کوڑنگل میں جملہ 1,51,311 افراد کے نمونے حاصل کیے گئے جن میں آج حاصل کیے گئے 2,469 افراد کے نمونے بھی شامل ہیں ان میں سے 1,45,599 افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ان میں وہ 2,305 افراد بھی شامل ہیں جن کی نگیٹیو رپورٹ آج آئی ہے۔

اس طرح آج تک ضلع وقارآباد میں جملہ 4,574 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3,751 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور جملہ 62 کورونا متاثرین کی موت واقع ہوچکی ہے۔

اسی طرح ضلع میں کوروناوائرس کے 11 ایکٹیوکیس ہیں جبکہ 750 افراد کو ہوم قورنطین کیا گیا ہے ان میں وہ 162 افراد بھی شامل ہیں جنہیں آج ہوم قورنطین کیا گیاہے۔
ضلع وقارآبادمیں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے اور ضرورت شدید ہے کہ عوام حکومت اور طبی ماہرین کی جانب سے دئیے گئے مشوروں پر سختی کیساتھ عمل کو یقینی بنائیں، ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں، بھیڑ بھاڑ والےعوامی مقامات پر نہ جائیں، ساتھ ہی اپنے ہاتھوں پرسینی ٹائزر کا بھی استعمال کریں۔

*Today 08th April 2021*
*Covid-19 Positive Increased In Vikarabad Dist*
*Recorded 164 Cases*
*Tandur :31*
Pargi : 16
Vikarabad : 24
Doma : 07
Doulatabad: 14
Kulkcherla : 28
Kodangal : 11
Mominpet : 03
Marpally: 08
Nawabpet 01
Peddemul : 01
Basheerabad:05
Bhamraspet : 02
Yalal : 0
Kotepally: 0

(News Update : www.sahernews.com)
As Per Health Dept.,Of Vikarabad Dist.
Till Today : 4,574 Cases Recorded In Dist.
Recovery : 3,751
..
Active Cases : 11
Home Quarantine : 750

Till Samples : 1,51,311
Negative : 1,45.599
Positive : 4,574
Deaths: 62